Advertisement
Advertisement
Advertisement

بال جھڑنے سے پریشان مرد و خواتین کیلئے جادوئی نسخہ

Now Reading:

بال جھڑنے سے پریشان مرد و خواتین کیلئے جادوئی نسخہ
بال

بال جھڑنے سے پریشان خواتین کیلئے جادوئی نسخہ

سردی کے موسم میں بال گرنے کے مسائل مردو خواتین دونوں میں ہی عام ہیں، آج ہم آپ کو جو نسخہ بتا رہے ہیں ، وہ بہت ہی کم پیسوں میں تیار ہوجائے گا۔

اس نسخے کو چند ہفتوں تک آزمایا جائے تو بال گِرنا بند ہوجائیں گے۔

ہئیر سیرم بنانے کیلئے درکار ضروری اشیا

ایک ٹی اسپون میتھی

دو مرچوں کے بیچ (دو بڑی ہر ی مرچوں کے بیچ نکال لیں، مرچیں کوئی بھی لی جاسکتی ہیں)

Advertisement

سفید پیاز کا عرق (چھلنی سے چھان لیں) آدھا کپ

ادرک کا رس

اس میں چند قطرے سرکے کے ڈالیں۔

ویسے تو سرکہ کوئی بھی لیا جاسکتا ہے لیکن جامن کا سرکہ استعمال کرنا زیادہ بہتررہتاہے۔

اس میں پسا ناریل ایک ٹی اسپون ڈالیں۔

تمام چیزوں کو مکس کریں۔

Advertisement

لیجئے گھر پر ہئیر سیرم تیار ہوگیا۔

اس میں آپ کو ایک عجیب سی مہک ہوگی لیکن اس میں پریشانی کی بات نہیں۔

 

استعمال کا طریقہ کار

دن میں کسی بھی وقت اس ہئیر سیرم کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔

اسے لگانے سے قبل بالوں کو لٹوں کی صورت میں ہاتھ میں لیں، اسے انگلی پر لپیٹ کر ہلکا سا کھینچیں، جب تھوڑا درد سا محسوس ہو تو اس کا مقصد ہے کہ آپ کے سر میں خون کی گردش تیز ہوگئی ہے۔

Advertisement

اس طرح کرنے کے بعد جب یہ سیرم بالوں میں لگائیں گی تو وہ جڑوں میں اچھی طرح جذب ہوجائے گا۔

پھر بالوں پر تولیہ (گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ لیں) لپیٹ لیں۔

آدھے گھنٹے تک اسے لگائے رکھیں، اس کے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں۔

یہ بہت آسان طریقہ ہے، 20 روپے میں بھی آسانی سے تیار ہوجائے گا، لیکن یہ مہنگے سیرم کی طرح کام کرے گا۔

نوٹ:

اگر آپ کے بال اچانک گرنے لگے ہیں یا ایک ہی جگہ سے گر رہے ہیں اور آپ کو لگتاہے کہ کسی دوا کے استعمال یا ذہنی دباؤ کے باعث آپ کے بال گر رہے ہیں تو فوراً کسی اچھے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی رہنمائی کرسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر