
کان اور ناک چھدوائیں لیکن انفیکشن سے بچاؤ کیلئے یہ احتیاط اپنائیں
ناک ، کان چھدوانے سے قبل کچھ ایسے اقدامات ضروری ہیں جن کو انجام دے کر زخموں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
ناک کان کو چھدوانے سے قبل بڑی بوڑھیوں کی کچھ ہدایات کو اگرچہ میڈیکل کے حوالے سے تو ثابت نہیں کیا جاتا مگر صدیوں سے چلی آنے والی یہ روایات بھی تجربات کی بنیاد پر مستند ترین ہوتی ہیں ایسے ہی کچھ ٹوٹکے ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
ناک کان معتدل موسم میں چھدوانے چاہیے
اکثر کہا جا تاہے کہ برسات کے موسم میں ناک کان چھدوانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے موسم میں بھی ناک اور کان چھدوانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ شدید سردی کا موسم بھی ناک کان چھدوانے کے لیے مؤثر نہیں ہوتا ہے، اس وجہ سے درمیانے موسم میں ناک کان چھدوانے چاہیے۔
ہانڈی کا پسینہ لگانا
کھانا بناتے ہوئے ہانڈی کا جو پسینہ اس کے ڈھکن پر جمع ہو جاتا ہے اس کو زخم پر لگانے سے بھی زخم جلد بھر جاتا ہے۔
ہلدی والا تیل لگانا
ناریل کے تیل میں ہلدی مکس کر کے لگانے سے بھی یہ زخم جلد بھر جاتا ہے۔
نمک والے پانی سے صفائی کرنا
نمکین پانی سے ناک اور کان کے چھدوانے کے زخم کو دھونے سے بھی بیکٹیریا یہاں پر جمع نہیں ہو سکتے ہیں اس وجہ سے زخم جلد بھر جاتا ہے۔
مشین کا تیل لگانا
ناک کان چھدوانے کے بعد سلائی مشین کا تیل زخم پر لگانے سے بھی زخم تیزی سے بھرتا ہے۔
چنے یا دالیں کھانے سے پرہیز
بڑے بوڑھوں کے مطابق اگر ناک پر چنا بنانے سے بچانا ہے تو اس کے لیے کچھ دن تک دہی، چنے اور دالیں کھانے سے پرہیز کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News