Advertisement
Advertisement
Advertisement

عقل داڑھ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

Now Reading:

عقل داڑھ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
عقل داڑھ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

عقل داڑھ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

عقل ڈارھ جسے انگریزی میں وزڈم ٹوتھ کہا جاتا ہے دانتوں کا تیسرا سلسلہ ہے جو 17 سے  25 برس کی عمر کے درمیان جبڑے میں دانتوں کی قطار کے سب سے آخر میں نکلتا ہے۔

دانتوں کا پہلا سلسلہ اس وقت نکلتا ہے جب بچہ چندماہ کا ہوتا ہے جسے عموماً دودھ کے دانت کہاجاتا ہے یہ دانت ابتدائی چند سال میں اپنی مدت پوری کر کے ٹوٹ جاتے ہیں دوسرا سلسلہ میں دودھ کے دانت کی جگہ نئے دانت آجاتے ہیں جوکہ تعداد میں 28 ہوتے ہیں تاہم 32 دانتوں کے مکمل ہونے میں تیسرا سلسلہ کافی اہمیت رکھتا ہے یہ ایک ایسی عمر میں شروع ہوتا ہے جب آپ شعوری طور پر کافی سمجھدار ہوتے ہیں اسی لیے انہیں عقل داڑھ کہاجاتا ہے۔

لیکن آپ کو یہ جان حیرت ہوگی کہ عقل داڑھ ہر کسی کی نہیں آتی ہے کچھ ان میں صرف ایک یا دو جبجکہ بعض میں یہ چاروں نکل آتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عقل داڑھ سب سے مضبوط داڑھ ہوتی ہے، کبھی کبھار یہ بہت آسانی سے جبکہ بعض اوقات بہت درد اور تکلیف کے ساتھ نکلتی ہے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ لاکھوں سال قبل زیادہ مضبوط جبڑوں اور دانتوں کی ضرورت ہوا کرتی تھی کیونکہ ابتدائی انسانی آباؤ اجداد کو غذا کھاتے تھے وہ سخت ہوتی تھی اور انہیں زیادہ چبانے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ان میں سامنے کی طرف تین عقل داڑھ کی طرح مضبوط دانت تھے تاہم ارتقائی منازل طے کرنے کے غذائی اندازتبدیل ہونے کی بنا پر دانتوں کے جسمامت کم ہونے لگی اور اب یہ صرف عقل داڑھ کے طور پر موجوددکھائی دیتے ہیں۔

Advertisement

زراعت، کھانا پکانے اور خوراک کا ذخیرہ کرنے سمیت بہت سے عوامل کی وجہ سے آج کا کھانا ماضی کے مقابلے میں بہت نرم ہے۔ اور چبانے میں آسانی سے کھانے کا مطلب ہے کہ دانتوں کام زیادہ مشکل نہیں ہے۔

نتیجے کے طور پر، انسانی جبڑے چھوٹے ہونا شروع ہوئے۔

ان تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے، جو لاکھوں سالوں میں بہت آہستہ آہستہ ہوئی ہیں، تیسرا سلسلہ جو کہ عقل داڑھ کہلاتا ہے سامنے کے بجائے دانتوں کے آخرسرے تک محدود رہ گئے۔

آج کل تقریباً 25 فیصد لوگوں میں صرف ایک عقل داڑھ نکلتی ہے۔ سائنسدانوں کو یقین نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، لیکن اس کا تعلق ان جینز سے ہو سکتا ہے جو ان کو اپنے والدین سے وراثت میں ملے ہیں۔ کچھ سائنسدانوں نے دلیل دی ہے کہ عقل داڑھ کی کمی چھوٹے جبڑے والے انسانوں کے لیے ایک فائدہ ہے۔ چھوٹے جبڑے میں کم دانت فٹ کرنا یقینی طور پر آسان ہے۔

بعض اوقات، جگہ کی کمی کی وجہ سے، یہ داڑھ جبڑے کی ہڈی کے اندر پھنس جاتی ہے اور پوری طرح سے اوپر نہیں آتی یا وہ صرف جزوی طور پر نکلتی ہے۔

Advertisement

ایسے معاملات میں جہاں عقل داڑھ صرف جزوی طور پر نکلتی ہے لوگوں کو بعض اوقات درد، دانتوں کی خرابی یا مسوڑھوں کی سوزش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں دانتوں کے ڈاکٹر کے ذریعے نکلوالیتے لیتے ہیں۔

لیکن انہیں عام طور پر ہٹانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اگر وہ منہ میں پوری طرح نکلے ہوں، صحیح پوزیشن میں ہوں اور صحت مند ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر