Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کو زیادہ سبزیاں کھلانے کے لیے ان کی پلیٹ میں یہ غذا رکھنا نہ بھولیں

Now Reading:

بچوں کو زیادہ سبزیاں کھلانے کے لیے ان کی پلیٹ میں یہ غذا رکھنا نہ بھولیں
بچوں کو زیادہ سبزیاں کھلانے کے لیے ان کی پلیٹ میں یہ غذا رکھنا نہ بھولیں

بچوں کو زیادہ سبزیاں کھلانے کے لیے ان کی پلیٹ میں یہ غذا رکھنا نہ بھولیں

سبزیاں صحت سے بھرپور ہوتی ہیں تاہم ذائقہ بہتر نہ ہونے کی بنا پر بچے انہیں شوق سے نہیں کھاتے۔ لیکن ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپ اپنے بچوں کو اس غذا کے ساتھ نہ صرف زیادہ سبزیاں کھانے پر مجبور کر سکتے ہیں، بلکہ وہ اسے خوشی سے اور مسکراتے ہوئے کھائیں گے۔

یوٹاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم کے مطابق آلو وہ طاقت ور سبزی جسے اسکول جانے کی عمر کے بچوں کو روزانہ ایک سے تین کپ سبزیوں کی تجویز کردہ مقدار تک کھلانے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق نیوٹریئنٹس نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے جسے الائنس فار پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (APRE) کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی، اس تحقیق کے پیچھے جو خیال تھا وہ سبزیوں کو عام طور پر پسند کی جانے والی خوراک کے ساتھ ملانا جیسے آلو جو کہ 7 سے 13 برس تک کہ بچوں میں سبزیاں کھانے کی مجموعی استعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس میں بچوں کو دوسری سبزیوں کی ترغیب دلانے کے لیے آلو کے ساتھ پیش کیاگیا، اس تحقیق میں اسکول جانے والے 65 بچوں کو شامل کیا گیا۔

 بچوں کے اسکول کے کیفے ٹیریا ٹرے میں ایک کنٹرول میل میں چکن نگٹس، دودھ، بغیر چینی کے سیب کی چٹنی، کیچپ اور  مٹر اور گاجر، جبکہ اسی ٹرے میں دوسری سائیڈ پر ہول ویڈ بریڈ کے رول، مصالحہ دار آلو اور میک چین کے اسمائلی فیس لیے آلو کو دوسری سبزیوں کے ساتھ رکھ کر پیش کیا گیا۔

Advertisement

نتائج کے مطابق آلو کے ساتھ دیگر سبزیوں کو پیش کیا گیا تو اس طرح ان کی مقدار میں اوسطاً اضافہ ہوا۔ تاہم محققین آلو کے حوالے سے کچھ صحت کے مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہیں، ان کے مطابق فرائی کیے ہوئے آلو کو زائد مقدار میں کھانا صحت کے لیے مضر سمجھاجاتا ہے۔تاہم محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آلو کے پکانے کے انداز کو تبدیل کر کے اس کے صحت کے حوالے سے خطرات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر