Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی اور مچھروں کی افزائش کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی اور مچھروں کی افزائش کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف
موسمیاتی تبدیلی اور مچھروں کی افزائش کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف

موسمیاتی تبدیلی اور مچھروں کی افزائش کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف

 دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں اور ان سے جنم لینی والی صورتحال ماہرین کے لیے ایک چیلنج ثابت ہورہی ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس ذرائع ناکافی ہیں۔

 موسمیاتی تغیرات اور زمین کی بڑھتی ہوئی حدت جہاں بارشوں اور قحط کی صورتحال پیدا کر رہی ہیں وہی یہ مختلف حشرات کے نمو پانے کے لیے موزوں درجہ حرارت بھی فراہم کر رہی ہے۔

ایک نئے مطالعہ میں یہ پیشن گوئی کی گئی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے منسلک گرم موسم مستقبل میں مچھروں افزائش کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ان جانوروں  جیسے مچھلی اور ڈریگن فلائی کے لیے مشکل کا باعث بن سکتا ہے جہیں مچھروں کے لاروا کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ مچھروں کی آبادی کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم موسم لاروا کی نشوونما کو تیز کرتا ہے، ڈریگن فلائی ان کو آسانی اپنا ہدف بنا سکتی ہے، تاہم گرم موسم کی وجہ سے تقریباً دو گنا زیادہ مچھروں کے لاروا پیدا ہو سکتے ہیں اس طرح مچھروں کی یلغار ہر سو نظر آسکتی ہے۔

Advertisement

ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کی ایک نیوز ریلیز میں اس تحقیق کے محقق اینڈریو ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ ایسے تالاب جن کا پانی درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے گرم ہوجاتا ہے لاروا کی نشوونما کو تیز کردیتا ہے۔

تحقیق کے مقصد سے محققین نے رچمنڈ میں دریائے جیمز کے کنارے بیلے آئل میں دریائی پتھر کے تالابوں میں مچھروں کا مطالعہ کیا۔ انہوں نے پایا کہ گرم تالابوں میں ڈریگن فلائیز کی موجودگی کی باوجود لاروا کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

ڈیوڈسن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ جن مچھروں کے لاروا کا مطالعہ کیا گیا وہ شمالی امریکہ کے راک پول مچھر ہیں یہ نتائج ممکنہ طور پر ان مچھروں کی انواع پر لاگو ہوتے ہیں جو زکا وائرس جیسی بیماریوں کے لیے ویکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر