سی فوڈ صحت کے لیے کیوں اتنا مفید نہیں، جتنا سمجھا جاتا ہے؟
صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا ضروری ہے اور متوازن غذا میں جہاں پھل اور سبزیاں شامل ہوتی ہیں وہی اس میں مختلف اقسام کا گوشت بھی خاص اہمیت رکھتا ہے اسی میں سی فوڈ بھی شامل ہے۔
مچھلیاں اور دوسری سمندری غذائیں صحت مند اور متوازن غذا کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ پروٹین اور وٹامنز کے حصول کا ایک مؤثر اور دل کے لیے صحت مند اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا بنیادی غذائی ذریعہ بھی ہے۔
مچھلی کھانے سے جہاں غذائیت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہیں اس کے کچھ ممکنہ خطرات بھی موجود ہیں۔ مچھلی پانی اور کھانے سے نقصان دہ کیمیکلز کو لے سکتی ہے۔ جن میں پارا یعنی مرکری اور پی سی بی شامل ہیں یہ کیمیکل وقت کے ساتھ ان کے جسم میں موجود رہ کر اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کے بارے میں عموماً یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بہت کی سمندری غذائیں صحت کے کئی مسائل کو جنم دے سکتی ہیں جن کا یہاں ذکر کیا جارہاہے۔
بہت سے سوفوڈ جیسے مختلف اقسام کی مچھلیاں اور جھینگے شدید الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایسی مچھلیاں جن میں مرکری کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے وہ بچوں کی دماغی صحت میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔ مرکری اور پی سی بی کی زیادہ مقدا دماغ اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
مرکری خاص طور پر جنین، شیر خوار بچوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے جسم نشوونما کے مراحل سے گزررہے ہوتے ہیں۔ جبکہ پی سی بی کینسر اور دیگر مضر صحت اثرات کا سبب بن بھی سکتے ہیں۔
مچھلیوں میں سالمونیلا بیکٹریا اور دوسرے مائیکروب موجود ہونے سے یہ آپ کو کئی امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
