
یہ مشروب کینسر اور ذیابیطس کے مریض کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے،تحقیق
سبزیاں اپنے اندر ایسے صحت بخش اجزاء لیے ہوتی ہیں جو کئی دائمی امراض سے تحفظ فراہم کر کے آپ کو صحت مند رکھتی ہیں ان ہی میں گاجر بھی شامل ہے حال ہی کی جانے والے ایک تحقیق میں گاجر کے رس کی حیرت انگیز افادیت سامنے آئی ہے۔
جرنل نیوٹریئنٹس میں شائع ہونے والی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق گاجر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق گاجر کے جوس کو اپنے روزمرہ کے غذائی معمولات میں شامل کرنے سے بہتر صحت کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے محققین نے گاجر کے جوس میں پائے جانے والے بائیو ایکٹیو مرکبات فیلکرینول (FaOH) اور فیلکرینڈیول (FaDOH) کا جائزہ لیا جو سوزش کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اس تحقیق میں محققین نے 20 سے 55 سال کی عمر کے چودہ صحت مند رضاکاروں کا جوس پینے سے پہلے اور پھر ایک گھنٹہ بعد خون کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ تمام رضاکاروں کو 30 گرام منجمد خشک گاجر کے پاؤڈر 500 ملی لیٹر نلکے کے پانی میں ملا کر پلایا گیا تھا۔
اس تحقیق سے جو نتائج سامنے آئے وہ نہایت امید افزا ہیں، جس کی وجہ سے محققین کو یقین ہے کہ گاجر کے جوس کا استعمال ذیابیطس اور کینسر جیسی بعض بیماریوں میں مبتلا افراد کو فائدہ پہنچا سکتا ہے کیونکہ ان دونوں امراض میں سوزش اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تمام شرکاء میں جوس پینے کے ایک گھنٹہ بعد گاجر کے جوس کے بائیو ایکٹیو مرکبات نے ایل پی ایس سے محرک پلازما کے نمونوں میں پرو اور اینٹی سوزش والی سائٹوکائنز دونوں کو متاثر کیا۔
ماہر غذائیت اور رجسٹرڈ غذائی ماہر الانا محلسٹین، جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھیں نے اس تحقیق تحقیق کو “انتہائی دلچسپ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاجریں بیٹا کیروٹین کے حصول سب سے مؤثر ذریعہ ہیں، جو ہمارے مدافعتی نظام کے لیے ضروری وٹامن اے کی طرح کی کام کرتا ہے اور یہ نتائج دائمی امراض سے نجات میں کافی مددفراہم کر سکتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاجر میں موجود فائبر ایک پری بائیوٹک کے طور پر کام کرتے ہوئے آنتوں کی صحت اور مجموعی قوت مدافعت میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ساتھ ہی فائبر خون میں شکر کی سطح کو بھی توازن میں رکھ سکتا ہے اس طرح جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ اگرچہ اس کا جوس کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے لیکن گاجر کھانا بھی برا نہیں ہے یہ جوس کی نسبت کم لیکن فائدہ ضرور دے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News