
سردیوں میں صرف ’وکس‘ لگائیں ، ان مسائل سے نجات پائیں
پاکستان بھر میں سردی کا موسم عروج پر ہے، اس بدلتے موسم میں اکثر افراد فلو اور زکام کے باعث بیمار رہتے ہیں۔
اگر آپ اس موسم میں جسمانی طور پر صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈ اور فلو سے بھی بچنا چاہتے ہیں تو کچھ آسان اقدامات سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ وکس کو پاؤں میں لگانے سے آپ سردی کے کتنے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں؟ آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں بتاتے ہیں۔
پھٹی ایڑیاں
وکس میں چونکہ پیٹرولئیم جیلی بڑی مقدار میں موجود ہوتی ہے اس لئے اسے پھٹی ایڑیوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔
اگر سونے سے پہلے وکس ایڑیوں پر لگا لی جائے تو یہ رات بھر مرہم کی طرح کام کرے گی اور سینے کوبھی آرام ملتا ہے۔
وکس پیروں میں لگانے سے بلغم کم ہوتا ہے؟
رات کو سونے سے قبل تلووں پر وکس کی مالش سے سینے میں موجود بلغم کم محسوس ہوتا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہربل بام گھر میں بنائیں سردی میں سینے کی جکڑن اور کھانسی سے راحت پائیں
وکس مختلف جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا ایک بام ہے جو خوشبو کے ذریعے سینے میں جاکر سینے کو گرمائش پہنچاتا ہے۔
پیر میں وکس لگانے سے پیروں کو بھی سکون ملتا ہے۔
تھکن میں آرام
پیروں پر وکس لگانے سے تھکے ہوئے اور درد کرتے پیروں کو آرام ملتا ہے جس سے اچھی نیند لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
پیروں کی جلن بھی کم ہوتی ہے
وکس میں شامل مینتھول اور کیمفور جیسے اجزاء اس کا ٹھنڈا تاثر پیدا کرتے ہیں، اگر پیروں میں گرمی یا جلن ہو تو تھوڑی سی وکس سے اس جلن میں آرام محسوس ہوتا ہے۔
وکس کی ایک خوبی اینٹی الرجی اور اینٹی وائرل ہونا بھی ہے اس کے ساتھ ہی کچھ تحقیقی مشاہدوں میں اسے مچھروں کے خلاف پر اثر بھی دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News