Advertisement
Advertisement
Advertisement

الفا آربوٹین کیا ہے، اور یہ جلد کے لیے کس طرح مفید ثابت ہوتا ہے؟

Now Reading:

الفا آربوٹین کیا ہے، اور یہ جلد کے لیے کس طرح مفید ثابت ہوتا ہے؟
الفا آربوٹین کیا ہے، اور یہ جلد کے لیے کس طرح مفید ثابت ہوتا ہے؟

الفا آربوٹین کیا ہے، اور یہ جلد کے لیے کس طرح مفید ثابت ہوتا ہے؟

جلد کی صحت اور خوبصورتی کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کی مصنوعات دستیاب ہیں جنہیں خواتین کی بڑی خرید کر استعمال کرتی ہیں تاہم انہیں خریدنے سے قبل خواتین ان مصنوعات کے لیبلز پر کچھ خاص کیمیکلز کے نام ضرور پڑھتی ہیں جن میں سلسلیک ایسڈ، ہیلیرونک ایسڈ اور الفا آربوٹین شامل ہیں۔

الفا آربوٹین ایک ایسا کیمیکل ہے جسے نہ صرف قدرتی ذرائع جیسے کرین بیری، بلو بیری اور ناشپاتی سے حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ اسے مختلف کیمیکلز کو ملا کر تیار بھی کیا جاتا ہے، یہ جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے اور اس کی قدرتی چمک کو بحال کرنے والاایک ایجنٹ ہے جو میلانین جلد کے روغن کے اخراج کو روکتا ہے، اس طرح یہ جلد کو ایک بہترین چمکدار فراہم کرتا ہے۔

الفا آربوٹین کا ​​کیمیائی طور پر پروسس شدہ ورژن جلد کی دیکھ بھال کی متعدد مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ الفااربیوٹین قدرتی اربیوٹن کے مقابلے ٹائروسینیز کی سرگرمی کو روکنے میں 10 گنا زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔

الفا آربوٹین کیسے کام کرتا ہے؟

 آربوٹین زیادہ تر کوجک ایسڈ اور ملہٹی جیسے دیگر ہلکے برائٹنرز کا مقابلہ کرتا ہے، لیکن یہ ان عناصر سے کہیں زیادہ موثر ہے۔ جلد پر سیاہ دھبوں کی وجہ ایک روغن جو جلد کے خلیوں میں پیدا ہوتا ہے جسے میلانوسائٹس کہتے ہیں اور ان خلیوں میں ٹائروسینیز نامی ایک انزائم ہوتا ہے۔ جیسے ہی جلد کو زیادہ دیر تک UV روشنی کا سامنا ہوتا ہے خلیات متحرک ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں جھریاں اوردھبے پڑنے لگتے ہیں۔

Advertisement

الفا آربوٹین وقت کے ساتھ ساتھ ہائیڈروکوئنون کو جاری کرتا ہے، اس طرح ٹائروسینیز کو روکتا ہے یہ وہ انزائم ہے جو میلانین کے اخراج کا ذمہ دار ہے۔  یہ  جلد کی رنگت کو بہتر بناتا ہے اور بغیر کسی نقصان دہ ضمنی اثرات کے سیاہ دھبوں کو دور کرتا ہے۔

الفا آربوٹین کو اگر وٹامن سی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتاہے۔یہ جلد کو چمکدار اور صاف بنانے میں دونوں اجزاء کی کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے۔
الفا آربوٹین جب موئسچرائزر اور لوشن جیسی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے، تو یہ مصنوعات آپ کو ان کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ ایک نرم احساس فراہم کرتی ہیں اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں ترین تصور کیا جاتا ہے۔
الفا آربوٹین جلد کے لیے سن اسکرین کے طور پر کام بھی کام کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو سورج کی روشنی کے نقصان دہ اثرات سے بچاتا ہے۔ مزید برآں، یہ ٹین کو مؤثر طریقے سے ہٹاتا ہے اور جلد کو چمکدار بناتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر