Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے سال پر بہتر صحت کا عزم کیجئے، ان پانچ باتوں پر عمل کریں اور طویل زندگی پائیں

Now Reading:

نئے سال پر بہتر صحت کا عزم کیجئے، ان پانچ باتوں پر عمل کریں اور طویل زندگی پائیں
نئے سال پر بہتر صحت کا عزم کیجئے، ان پانچ باتوں پر عمل کریں اور طویل زندگی پائیں

نئے سال پر بہتر صحت کا عزم کیجئے، ان پانچ باتوں پر عمل کریں اور طویل زندگی پائیں

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ پانچ عادات یا پانچ باتیں ایسی ہیں جن کو اگر آپ اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور طویل عرصے تک اس پر عمل کریں تو اس سے نہ صرف آپ تندرست رہیں گے، بیماریوں سے محفوظ رہیں گے بلکہ اس سے  آپ کی عمر بھی طویل ہوسکتی ہے۔ اس میں سب سے پہلے انہوں نے غذا پر زور دیا ہے اور دیکھتے ہیں کہ وہ غذا کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

غذا

سائنسدانوں کا سب سے پہلا مشورہ یہ ہے کہ گوشت سے پرہیز کیجئے گوشت کو اپنی غذا کے معمولات میں کم کر دیجئے، اور پودے یا سبزی جاتی غذائیں یا پودوں سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو لازمی اپنائیں۔ سائنسدان اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ پروسس شدہ گوشت یا سرخ گوشت، نمک، چینی، گھی اور تیل کو کم کرتے ہوئے اگرآپ سبزیوں کا انتخاب کرتے ہیں ان کے بہت زیادہ طبی اور غذائی اجزاء کی بدولت آپ کے جسم پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ قدرت نے ہری سبزیوں سے لے کر دیگر رنگ برنگی سبزیوں کے اندر مختلف وٹامنز، معدنیات، فائٹوکیمیکلزاورایسی مختلف مائیکرو نیوٹرنٹس پیدا کیے ہیں جو جسم کے لیے نہایت ضروری ہوتے ہیں، اور ان کا مسلسل استعمال جسم پر مثبت اثرات مرتب کرکے زندگی کو طویل کر سکتا ہے۔

 سبزیوں اور پھلوں کی افادیت کے بہت سے سائنسی ثبوت مل چکے ہیں کہ ان کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے، ذیابیطس کا مرض لاحق نہیں ہوتا، عارضہ قلب سے تحفظ ملتا ہے، فالج اور کینسر کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قدرت نے پھلوں اور سبزیوں کے اندر ایسے بیش بہا نعمتیں اور قدرتی اجزاء ایسے شامل کیے ہیں جو آپ کو مختلف امراض سے لڑنے میں  مدد بھی دیتے ہیں، کیونکہ یہ سبزیاں اور پھل آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں اس طرح آپ کو مختلف امراض سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

وزن

اسی ضمن میں سائنسدانوں کا دوسرا مشورہ وزن کے حوالے سے ہے ان کا کہنا ہے کہ اپنے وزن کو قابوں میں رکھیں اور موٹاپے سے دور رہیں۔ اپنی عمر کے حساب سے اپنے ڈاکٹر کے دیئے ہوئے طبی چارٹ کے مطابق عمل کریں، وزن کم کریں وزن کو قابومیں رکھیں، کیونکہ وزن کا بڑھنا موٹاپے کی طرف لے جاتا ہے اور موٹاپا بذات خود بہت زیادہ سارے امراض کی وجہ بنتا ہے جن میں ذیابینس، بلڈ پریشر، امراض قلب اور کینسر بھی شامل ہے۔

ورزش

سائنسدانوں کا تیسرا مشورہ یہ ہے کہ جسمانی مشقت سے جی نہ چرائیں، جی ہاں ورزش کیجئے اگر ورزش نہیں کر سکتے تو چہل قدمی کیجئے، اور اس کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔

ورزش آپ کے جسم میں موجود فاسد مواد ختم ہوتے ہیں، عضلات مضبوط ہوتے ہیں، گوشت کی پیداوار بڑھتی ہے، پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، خون کی شریانیں چوڑی ہوتی ہیں، دوران خون بہتر ہوتا ہے، ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورزش اور چہل قدمی کے بہت سارے فائدے ہیں تو تیسرا مشورہ ان کا یہ ہے ورزش کو کسی حال میں بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

نشہ

Advertisement

چوتھا مشورہ ان کا یہ ہے کہ ہر طرح کے نشے سے دور رہیں، سگریٹ کو ہاتھ نہ لگائیں تمباکونوشی سے مکمل اجتناب کریں چاہے وہ الیکٹرنک سگریٹ ہو، تمباکو چبانا ہو، حقہ پیناہویوسگریٹ پینا ہو، کیونکہ تمباکو میں ہزاروں قسم کے مضر صحت کیمیکلزپائے جاتے ہیں جو پورے جسم کو سر سے پیر تک نقصان پہچانتے ہیں۔

تنہائی

جبکہ پانچواں اور ایک اہم ترین مشورہ یہ ہے کہ تنہائی سے دور رہیں اور اپنی تہنائی کو کم کرنے کے لیے معاشرے میں میل جول بڑھائیں، دوستوں اور رشتے داروں سے ملیں، سماجی روابط بڑھائیں، ان سے بار چیت کریں، خوش رہیں اور ہنسیں۔ بعض سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی ڈپریشن ادویات کا کسی بھی فرد کے مزاج پرجو اثرپڑتا ہے ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ اثر دوستوں کی محفل میں بیٹھنے سے ہوتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ سماجی روابط بڑھانے سے زندگی بڑھتی ہے اور اس کے سائنسی ثبوت موجود ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر