
ورزش کے لیے دن کا کونسا وقت بہترہے، تحقیق سامنے آگئی
ماہرین کا خیال ہے کہ دن کے مختلف حصوں میں اور اوقات میں ورزش کرنے کے لیے الگ الگ نتائج سامنے آتے ہیں اور ان میں سے بعض مواقع یا اوقات ایسے ہوتے ہیں جہاں ورزش کرنے سے جسمانی کرکردگی پر زیادہ بہتر اثر پڑتا ہے۔
تاہم وہ کونسا وقت ہے جب ورزش کی جائے تو اس کا بھر پور فائدہ اٹھایا جاسکے، سائنسدانوں نے اس حوالے سے مزید تحقیقات اور شواہد حاصل کیے ہیں۔
اس ضمن میں ایک بہت ہی دلچسپ تفصیل سامنے آئی ہے جس میں 144 پروفیشنل تیراکو کا ڈیٹا بیس لیا گیا جنہوں نے 2006 سے لے کر 2014 تک چار اولمپک میں حصہ لیا تھا اور ان کے مطابق ان کی بہترین صلاحیت اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے شام کے وقت بلخصوص 5:12 منٹ پر ورزش کی تھی، تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے وقت ورزش کرنے سے ہماری صلاحیتیں اور جسمانی مشقت کی پرفارمنس بہت بہتر اور اچھی ہوسکتی ہیں۔
اسی طرح اس تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے سائیکل دوڑانے والے پروفشینل کھلاڑیوں کا بھی ڈیٹا اور جائزہ لیا گیا۔ انہیں دن کے مختلف اوقات میں ورزش کرنے کو کہاگیا۔ لیکن ان کی سب سے بہترین صلاحیتیں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے شام 4 سے رات یا شب کے 8 بجے تک سائیکل چلائی، تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شام کا یہ دورانیہ یا یہ عرصہ شام کی ورزش کرنے کے لیے بھی بہتر ہوتا ہے جب ہماری صلاحیتیں بلخصوص جسمانی قوت اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ کھلاڑیوں کی اندرونی جسمانی حیاتیاتی گھڑی یا سرکیڈین ردھم سے ہے اور یہ اکثر لوگوں میں اسی وقت کام کرتی ہے جب وہ ان کے سونے جاگنے اور کھانے پینے معمولات ان کی باقی دنیا کے ساتھ ہوتے ہیں۔
کچھ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو صبح 7 بجے ورزش کا موقع ملتا ہے تو وہ اسے جاری رکھیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ جلد یا بدیر جسم اپنے آپ کو اس وقت کے حساب سے موزوں بنا لے گا اور وہی آپ کا سب سے بہترین ورزش کا وقت ہوجائے گا۔ لیکن فوری طور پر بہتر نتائج کے لیے ضروری ہے کہ ورزش ہو یا واک شام کے وقت کریں۔
اس تحقیق سے یہ نتائج سامنے آئیں ہیں کہ جو لوگ صبح کے وقت ورزش کرتے ہیں ان میں چربی کے گھلنے یا چربی کے تحلیل ہونے کی رفتار زیادہ ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ صبح کی ورزش بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ ان تمام تحقیقات کے باوجود سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ورزش کیجئے جب بھی وقت ملے۔ دن کے 24 گھنٹے میں جس وقت بھی آپ ورزش کریں گے اس کا کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور ہوگا، لیکن زیادہ فائدے کے لیے شام کا انتخاب کیجئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News