چین میں کتے کے کان کو مکی ماؤس کے کانوں میں بدلنے کا فیشن سامنے آگیا
چین میں لوگ اپنے پالتو کتوں کو بہت احتیاط اور بہت محبت سے رکھتے ہیں لیکن اب ایک عجیب وغریب فیشن چل نکلا ہے، اس نئے رجحان کے تحت چینیوں کی اکثریت اپنے پاتو کتے کے کانوں کا کاسمیٹکس سرجری کے ذریعے اس طرح بنا رہی ہے تاکہ وہ مشہور کارٹون کردار مکی ماؤس کے کان کی طرح واضح اور بڑے دکھائی دے۔
تاہم اس نئے رجحان پر نہ صرف بات ہورہی ہے بلکہ تنقید کی بھی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ چینی سوشل میڈیا پر اس وقت یہی خبریں مقبول ہورہی ہیں۔

اس عجیب و غریب اور متنازعہ پروسیجر کو مکی ایئرز یعنی مکی کے کان کا نام دیا گیا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کتے ہو یا بلی ان کے کانوں کی ساخت گول نہیں ہوتی بلکہ ان کے کان نوکیلے ہوتے ہیں لیکن چینیوں کو نہ جانے کیا سوجی کہ انہیں مکی ماؤس کے کان والے کتے زیادہ پسند آرہے ہیں اور وہ اس کے لیے خطیر رقم بھی خرچ کر رہے ہیں۔ یہ رجحان چین کے صرف کسی ایک خظے تک محدود نہیں بلکہ یہ وبا اور فیشن پورے چین کو اپنے لپیٹ میں لے چکا ہے۔

دوسری جانب جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے اس پر اپنے شدید اعتراضات کیے ہیں اس کے علاوہ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر صارفین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کرے کیونکہ اس پروسییجر سے بے زبان جانوروں کو تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اور ان کے قدرتی خدوخال بھی متاثر ہورہے ہیں۔

واضح کہ چین کے مشہور اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ رجحان بہت تیزی سے فروخت پارہا ہے جبکہ جانوروں کے حقوق کی چند تنظیمیں اس پر سیخ پا ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ضمن میں جاونروں کو ٹرانسفارم کرنے کا یا کاسمیٹکس سرجری کو روکنے کا کوئی قانون سرے سے موجود ہی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ قانون سازی پر زور دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
واضح رہے کہ سرجری کا یہ عمل دومراحل پر مشتمل ہے پہلے مرحلے میں کتے کے کانوں کو اطراف سے کترا جاتا ہے جبکہ دوسرے مر حلے میں کتے کے کانوں کو موڑ کر انہی حتمی شکل دی جاتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بہت تکلیف دہ ہے جواس بے زبان جانوروں کے نفسیاتی اور جسمانی اذیت اور ان کے لیے شدید صدمے کی وجہ بنتا ہے۔
ایک سروے کے مطابق نہ صرف کئی چھوٹے کلینکس یہ کام کر رہے ہیں، بلکہ آن لائن ایسے سینکڑوں افراد ہیں جو پہلے سے ہی اس طرح کے جانور کو سرجری سے گزار کر ان کی خریدوفروخت کا کام بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
