Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمبل یا رضائی سے آنے والی بُو کو کیسے دور کریں؟

Now Reading:

کمبل یا رضائی سے آنے والی بُو کو کیسے دور کریں؟
کمبل

کمبل یا رضائی سے آنے والی بُو کو کیسے دور کریں؟

سردی کے آتے ہی کمبل اور رضائی کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے لیکن ٹھنڈا موسم مختصر ٹائم کے لئے آتا ہے، جس کی وجہ سے کمبل اور رضائیاں بند الماریوں یا صندوقوں میں ہی پڑی رہتی ہیں۔

سردی کے موسم میں جب انہیں سال میں ایک بار نکالا جا تا ہے تو ان سے اکثر بو آتی ہے جسے دور کرنا بے حد ضروری ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کیسے آپ ایک آسان سے طریقے کی مدد سے کمبل یا رضائی میں آنے والی بدبو کو دور کرسکتے ہیں۔

کمبل یا رضائی میں آنے والی بُو کو دور کرنے کا طریقہ:

۔ ایک اسپرے بوتل میں آدھا گلاس سرکہ اور آدھا گلاس پانی لیں۔

Advertisement

۔ اب اس میں 4 سے 5 چمچ ہیئر کنڈشنر شامل کریں۔

۔  اس مکسچر کو اچھے سے ہلا کر استعمال کریں۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے کمبل یا رضائی کو صاف فرش پر بچھادیں۔

۔ اب اسپرے بوتل کی مدد سے اس مکسچر کا کمبل پر چھڑکاؤ کریں۔

۔ چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہاتھوں سے ایک نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرتے جائیں۔

 ۔ جب اچھی طرح صاف ہوجائے تو اسے ایک دن کے لئے دھوپ میں چھوڑدیں۔

۔ ساتھ ہی ہر دو سے تین گھنٹے بعد کمبل کو الٹ پلٹ کریں تا کہ دھوپ اچھے سے ہر جگہ لگے۔

۔ اب اس کمبل یا رضائی کو استعمال کریں اس میں ذرا بھی بدبو نہیں آئے گی اور جراثیم بھی صاف مرجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر