 
                                                      ماہرین کے مطابق 2040 تک کون سا مرض دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جائے گا
ماہرین نے مستقبل میں چند بیماریوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ان میں سرطان بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ 2040 میں فی منٹ یعنی ہر منٹ میں سرطان کا ایک نیا مریض پیدا ہوسکتا ہے۔
اگریہ یہ اعدادوشمار برطانیہ کے بارے میں جاری کیے گیے ہیں لیکن کہا گیا ہے کہ اس کے اثرات دنیا بھرمیں ہوں گے اور عالمی سطح پر کینسر سے اموات کی شرح 2040 تک بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے۔
برطانوی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ برطانیہ کو کینسر کے تدارک اور علاج کے لیے مناسب اقدامات کرنے پڑے گے اور افرادی قوت اور اس مرض کے متعلق عملہ بھی تیار کرنا پڑے گا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے اندر شعورپھیلایا جائے اور انہیں کینسر کی وجہ بننے والے تمام منفی عوامل سے دور رکھا جائے تو اس مرض کو پھیلنے اور اموات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 