عالمی سمندروں کی سطح میں اضافہ، ناسا نے تصدیق کردی
ناسا کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ سال 2022 کے مقابلے میں سال 2023 میں سمندروں کی عالمی سطح میں اوسط 0.76 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ مشاہدات کے مقابلے میں چار گنا زائد اضافہ ہے۔
ناسا نے اسے’ایل نینو’ کا مظہر قرار دیا ہے اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی عالمی تپش کو بھی اس کا ذمے دار قرار دیا جارہا ہے۔ اس تجزیے میں لگ بھگ 30 سال کا سیٹلائٹ ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 1992 میں پہلا سیٹلائٹ بھیجا گیا تھا جبکہ 2020 میں دوسرا قدرے جدید سیٹلائٹ زمینی مدار میں روانہ کیا گیا تھا۔
لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 1993 کے مقابلے میں دنیا بھر کے سمندروں کی اوسط سطح 10 سینٹی میٹر بلند ہوئی ہے۔1993 میں یہ شرح 0.17 سینٹی میٹر سالانہ تھا جو 2020 کے بعد سالانہ 0.43 تک جاپہنچی ہے۔ اور اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو 2050 تک پوری دنیا میں سمندروں کی اوسط سطح 20 سینٹی میٹر تک بلند ہوسکتی ہے۔
اس کا نتیجہ سمندر کے کنارے انفراسٹرکچر کی تباہی، طوفانوں میں شدید سیلاب اور دیگر نقصانات کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
