Advertisement
Advertisement
Advertisement

164 عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے شخص نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Now Reading:

164 عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے شخص نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
164 عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے شخص نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

164 عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے شخص نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

امریکا کے اسٹیٹ آئیڈا ہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش کو کون نہیں جانتا وہ اب تک کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ٹائٹل جیتنے والوں میں سے ایک ہیں۔اور ان کے ریکارڈ کو اب تک 150 ملین سے زیادہ بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ رش نے بوئس اسٹیٹ سے ایم بی اے کیا ہے جبکہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری ایم آئی ٹی سے حاصل کی ہے۔ وہ سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ کہ وہ آئے دن نت طریقوں سے مختف ریکارڈ اپنے نام کرتے رہتے ہیں۔

تاہم اس بار جو عالمی اعزاز انہوں نے اپنے نام کیا وہ اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر بنایا ہے۔ ڈیوڈ رش نے محض 15.03 سیکنڈ میں 10 ٹی شرٹس پہن کر کم وقت میں سب زیادہ ٹی شرٹ پہننے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جبکہ انہوں نے  2020 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہفتہ وار GWRchallenge کے لیے یہی ریکارڈ 15.61 سیکنڈ میں انجام دیا تھا۔

ڈیوڈ رش، اب تک 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑچکے ہیں۔ رش اس وقت سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ہدف کا تعاقب کر رہیں ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سلویو صبا اس وقت 182 ٹائٹلز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ رش کل 164 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر