Advertisement
Advertisement
Advertisement

برفیلے انٹارکٹیکا پر واقع پینگوئن ڈاکخانے کے لیے اسامیوں کا اعلان کردیا گیا

Now Reading:

برفیلے انٹارکٹیکا پر واقع پینگوئن ڈاکخانے کے لیے اسامیوں کا اعلان کردیا گیا
برفیلے انٹارکٹیکا پر واقع پینگوئن ڈاکخانے کے لیے اسامیوں کا اعلان کردیا گیا

برفیلے انٹارکٹیکا پر واقع پینگوئن ڈاکخانے کے لیے اسامیوں کا اعلان کردیا گیا

انسانی پہنچ سے دور برفیلے براعظم انٹارکٹیکا پر واقع پینگوئن پوسٹ آفس نے خالی اسامیوں کا اعلان کردیا ہے تاہم یہ ملازمتیں صرف برطانوی باشندوں کے لیے مخصوص ہے۔

شرائط میں لکھا ہے کہ خود سے پرجوش، رحمدل اور محنتی افراد کی ضرورت ہے اور ایسے افراد زیادہ مناسب ہوں گے جو دو ہفتے میں ایک مرتبہ ہی نہانا پسند کرتے ہیں۔

یہ ایک ڈاکخانہ اور دکان ہے جو براعظم کے انتہائی جنوب میں پورٹ لوکروئے میں واقع ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں پینگوئن آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں ان پرندوں کے فضلے کی بو بھی آتی رہتی ہے۔

انٹارکٹیکا ورثہ ٹرسٹ نے اس سال تین ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ اس مقام پر سالانہ 80 ہزار پوسٹ کارڈ، خط اور پارسل آتے ہیں۔ اس کے علاوہ سالانہ 18000 سیاح یہاں سفر کے دوران رکتے ہیں۔ ان میں اکثریت کروز شپ مسافروں کی ہوتی ہے۔

اگرچہ یہ جگہ رہائش کے لیے مشکل ہے لیکن یہاں کا سکون، دلفریب مناظر اور جنگلی حیات کو دیکھنے کسی بھی طرح ایک شاندار تجربے سے کم نہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ ملازمین کو ڈاک کی چھٹائی، ٹکٹ لگانے، اور دیگر امور میں ماہر ہونا چاہیے ۔اس کے علاوہ گفٹ شاپ کا تجربہ بھی ضروری ہے۔

اس کے علاوہ ہر ہفتے یہاں رہنے والے پینگوئن کی شماری بھی کرنا ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر