Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ کا انکشاف

Now Reading:

چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ کا انکشاف
چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ نے سوشل میڈیا صارفین کے ہوش اڑا دیئے

چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ نے سوشل میڈیا صارفین کے ہوش اڑا دیئے

یہ حیران کر دینے والی خبر چین سے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے اپنی ساتھی ملازمہ کو اس لیے زہر دے دیا کہ وہ حاملہ تھی اور زچگی کی چھٹی پر جانے والی تھی جس کی وجہ سے اس خاتون پر کام کا دباؤ بڑھ جاتا۔

واضح رہے کہ چین میں کام سے متعلق رپورٹ ہونے والے واقعات میں سے یہ اپنی نوعیت کا انوکھا اور چونکا دینے والا واقعہ ہے جوکہ چین کے صوبہ ہوبی کے ایک حکومت سے منسلک ادارے میں میں پیش آیا جہاں خاتون ملازمہ نے اپنی ساتھی کے پانی میں زہر ملاکر اسے ختم کرنے کی کوشش کی تاکہ اس کی غیر حاضری کی وجہ اسے زیادہ کام نہ کرنا پڑے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے آفس میں موجود پانی کے ذرائع میں سے کسی سے بھی اپنی بوتل میں لے کر پانی پیا تو اسے اس کا ذائقہ قدرے بدلا ہوا محسوس ہوا، یہی سوچ کر کہ آفس کا پانی شاید صحیح نہیں ہے اس نے اپنے گھر سے بوائل پانی لانے کا فیصلہ کیا۔

 تاہم آفس میں آکر اس کا بھی ذائقہ بدل گیا جس سے اسے شک ہوا، اسی دوران متاثرہ خاتون کے ایک نامعلوم دوست نے اسے مذاق میں کہا کہ شاید دفتر میں کوئی اسے زہر دینے کی کوشش کر رہا ہے جس پر خاتون نے اپنی میز اور بوتل کے قریب آنے والے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ اور اس مقصد کے لیے اس نے اپنے ٹیبلٹ کو بوتل کے برابر میں رکھ کر ویڈیو کا بٹن آن کر دیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ کون ہے جو اس میں کچھ ملا رہا ہے۔ ویڈیو دیکھنے پر معلوم ہوا اس کی ایک ساتھی بوتل میں کچھ پاؤڈر ڈال کر فوراً وہاں سے چلی جاتی ہے۔

Advertisement

جب ملزم خاتون سے اس حوالے سے بازپرس کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ساتھی کو زہر دیا ہے کیونکہ زچگی کی چھٹی پر جانے کی وجہ سے اسے کام کے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا اور وہ یہ کام تنہا نہیں سنبھال سکتی تھی۔

جبکہ متاثرہ خاتون نے پہلے ہی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔ تاہم حکام اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہیں ہیں۔اگر انہیں یہ علم ہوجاتا ہے کہ مشتبہ خاتون اسی ارادے میں کام کر رہ تھی اور یہ محض الزام نہیں بلکہ یہ مجرم ہیں تو ایسی صورت میں انہیں سزا بھی ہوسکتی ہے۔

یہ غیر معمولی معاملہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا اور اس حوالے سے اپنے غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں، اور زیادہ تر صارفین کام کے بوجھ میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ساتھی کو مارنے کے لیے زہر دینے کو افسوس ناک قرار دے رہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر