Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیمیل ہرکیولس کا خطاب حاصل کرنے والی بچی نے کتنا وزن اٹھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا

Now Reading:

فیمیل ہرکیولس کا خطاب حاصل کرنے والی بچی نے کتنا وزن اٹھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا
فیمیل ہرکیولس کا خطاب حاصل کرنے والی بچی نے کتنا وزن اٹھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا

فیمیل ہرکیولس کا خطاب حاصل کرنے والی بچی نے کتنا وزن اٹھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا

یہ چونکا دینے والی خبر ہندوستان سے آئی ہے جہاں ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ایک 9 سالہ بچی نے  165 پاؤنڈ (75 کلوگرام) اٹھانے کے بعد فیمیل ہرکیولس کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

9 برس کی ارشیا گوسوامی نے چند سال قبل اس منفرد کھیل کی جانب اپنی توجہ مبذول کی اور اس نے 45 کلوگرام کا ویٹ اٹھاکر ہندوستان کی سب سے کم عمر ڈیڈ لفٹر ہونے قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے بعد سے ارشیا نے اس کھیل کی تربیت جاری رکھی اور حال ہی میں اس نے 75 کلو گرام ڈیڈ لفٹنگ کر کے ایک نیا رکارڈ قائم کیاہے۔

واضح رہے کہ اس بار ارشیا نے اپنے جسمانی وزن سے دو گنا وزن اٹھاکر سب کو حیران کردیا ہے جبکہ وزن اٹھاتے ہوئے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسل جاری ہے جس میں زیادہ تر رائے مثبت ہے تاہم کچھ صارفین نے اس چھوٹی سی عمر میں اتنا وزن اٹھانے کو صحت کے لیے مضر قرار دیا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’وہ 9 سال کی ہو سکتی ہیں لیکن اس کی جسمانی ساخت 78 سال کی ہے۔

Advertisement

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ اتنی کم عمری میں اتنا زیادہ وزن اٹھانا درست نہیں ہے کیونکہ  اس کی ریڑھ کی ہڈی اس طرح کے دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

 9 برس کی ارشیا ڈیڈ لفٹنگ کے بارے میں کافی پرجوش ہے، اور وہ اس میں غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ گزشتہ برس انہوں نے  132پاؤنڈ ڈیڈ لفٹنگ کرتے ہوئے اپنی ہم عمر بچیوں کو ہرا کر ایشیائی ریکارڈ قائم کیاتھا۔

ارشیا گوسوامی، بھارت کی ’سب سے کم عمر ڈیڈ لفٹر‘ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں اور وہ اس میں مزید ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش مند ہیں جبکہ ان کی عمر ابھی صرف 9 برس ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر