
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
دنیا میں ایسے بچوں کی کمی نہیں ہے جو مختلف خوف کے ساتھ یا تو جنم لیتے ہیں یا پھر بچپن میں کسی وجہ سے خوف میں مبتلا ہوکر اسی کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں ایسا ہی ایک خوف فاروق جیمز کو سر کے بال کٹوانے کا ہے۔
چھوٹے بچے اکثربالوں کو کٹوانے سے ڈرتے ہیں تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ فاروق جیمز حقیقت میں بال کٹوانے کے ایک فوبیا میں مبتلا ہیں جس کی وجہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بال نہیں کٹوائے یہی وجہ ہے کہ ان کے بال بہت ہی زیادہ لمبے اور کافی گھنے ہیں۔
فاروق جیمز ٹونسور فوبیا میں مبتلا ہیں جو کہ بال کٹوانے کا ایک شدید خوف ہے تاہم ان کا یہ خوف اب ان کی تعلیم کی راہ میں ایک رکاوٹ بن گیا ہے، وہ جس اسکول میں بھی داخلہ لیتے ہیں وہاں کے ضوابط کے مطابق انہیں دیگر بچوں کی طرح بالوں کو چھوٹا کرنے کو کہا جاتا ہے جسے یہ پورا نہیں کر پاتے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک انہیں مختلف اسکولوں میں نہ صرف کئی بار سزا بھی دی جا چکی ہے بلکہ بال نہ کٹوانے کی وجہ سے اسکول سے نکالا بھی جا چکا ہے۔ ان کے اہل خانہ اسکول میں ان کی مڈیکل رپورٹ بھی پیش کرتے ہیں جس کے مطابق وہ ٹنسور فوبیا میں مبتلا ہیں اور انہیں اپنے بال کٹوانے کا شدید خوف ہے، لیکن اسکول ان ثبوت کو نظر کر کے اپنی بات پر بضد رہتے ہیں۔
فاروق جیمز کا کہنا ہے کہ انہیں ٹنسور فوبیا اور نارکولیپسی بھی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ بال کٹوانے کے خوف سے ہی بے ہوش ہوجاتے ہیں، اور پھر اسی حوالے سے انہیں خوفناک خواب آتے ہیں۔ وہ اسکول میں پڑھنا چاہتے ہیں لیکن لمبے بالوں کے ساتھ انہیں کوئی بھی داخلہ دینے کو تیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فاروق جیمز لمبے بال رکھنے کی وجہ سے ایک متاثر کن شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ایک ماڈل بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں صرف انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 250,000 سے بھی زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News