مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے یعنی 20 مئی کواپنے سرفیس ایونٹ میں وینڈوز، اے آئی اور نئے پروسیسرز کو پیش کرنے جارہا ہے جو اس کے ٹیبلٹ سرفیس کے اندر نصب ہوں گے۔
مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ اور وہ اس پر سنجیدگی سے کام کرہا ہے کہ نہ صرف لیپ ٹاپ کو مزید پتلا بنایا جائے بلکہ اس کی بیٹری لائف بھی بہتر سے بہترہو تاکہ انہیں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے آراستہ کیا جاسکے، اس طرح وینڈوز پی سی کو مزید بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

مائیکرو سافٹ ایک طویل عرصے سے انٹیل کی مائیکرو پروسیسراستعمال کرتا آرہا ہے تاہم اب اس نے ان پروسیسرز کا استعمال ترک پرکر دیا ہے کیونکہ انٹیل کے مائیکرو پروسیسر بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ نہیں پارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب مائیکروسافٹ اپنے پروسیسرز کواستعمال کرے گا۔
کمپنی اب اپنے پروسیسرزیعنی کوالکوم چپس کواپنے مائیکروسافٹ سرفیس، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات میں استعمال کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ وہی کوالکوم کی چپس ہے جو اس وقت دنیا بھر کے اسمارٹ فون میں استعمال کی جارہی ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ نے کوالکوم کے سب سے جدید ترین اسنیپ ڈریگن ایکس ایلیٹ پروسیسرکے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔ جو بہت ہی تیزی سے اے آئی کے بہت سارے امورز انجام دے سکے گا، جسے آپ بہت جلد ونڈوزالیون میں دیکھ سکیں گے۔ اور امید ہے کہ اس سے ایپل اور میک کی مصنوعات کی تیاری کے مقابلے میں مائیکروسافٹ کی مصنوعات کا معیار بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
