ناک کھولے آپ کی صحت کے راز
جسم کے مختلف اعضاء اور ان سے ضاہر ہونے علامات آپ کو صحت سے متعلق آگاہ کرتی ہیں۔ تاہم اس ضمن میں لوگوں کی اکثریت ناک کو نظر اندازکردیتی ہیں۔
آپ کی ناک بھی صحت کے چھپے ہوئے کئی مسائل کا انکشاف کرسکتی ہے، یہ بات جان آپ کو حیرت ہوگی آپ کا دماغ غیر ارادی طور پرناک کو نظر انداز کرنا سیکھ جاتا ہے جس کی وجہ آپ اس پر توجہ نہیں دے پاتے۔
لیکن، آپ تھوڑی سی توجہ دے کر جسم کے بہت سے دوسرے حصوں کی طرح، ناک کی بیرونی جلد کی ساخت دیکھ کئی امراض کا پتا لگا سکتے ہیں۔
ایکنی
ایکنی کی کئی اقسام ہیں جو جلد کی حالت کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتی ہیں۔
ایکنی جلد پر اس وقت نمودار ہوتی ہے، جب جلد میں موجود چھوٹے غدود جو حفاظتی تیل خارج کرتے ہیں، بند ہو جاتے ہیں، جس سے کھلے اور بند کومڈونز بنتے ہیں۔
کھلے کومڈونز جنہیں عام طور پر بلیک ہیڈز کہا جاتا ہے، جبکہ بند کومڈونز سفید دھبے ہوتے ہیں جو اس وقت بنتے ہیں جب مسامات مکمل طور پر بند ہوجاتے ہیں۔
بند ہو جانے والے مسامات اکثربڑے دانوں اورابھاروں میں تبدیل ہوجاتے ہیں جو انفیکٹ ہوکرسوزش، اور مواد سے بھرجاتے ہیں اور جلد کو داغ بھی دے جاتے ہیں۔
ایکنی روزیشیا کی ایک مختلف شکل ہے، یہ ایک سوزشی جلد کی حالت ہے جو جلد کی سرخی کا سبب بنتی ہے، ایکنی اکثر ناک اور گالوں پر بنتی ہے روزیشیا فی الحال ناقابل علاج ہے لیکن اسے اکثر طویل مدتی علاج کے ذریعے بہتر کیا جا سکتا ہے۔
روزیشیا
اس میں ناک اور رخسار پر سوزش جنم لینے لگتی ہے اوروہ جگہ سرخ ہوجاتی ہے۔ اس مرض میں ناک اور رخسار کی جلد موٹی سرخ ہوجاتی ہے، روزیشیا کی صورت میں، مریض ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ذیابیطس، اورآرتھرئریٹس کا سامنا کرتاہے۔
سارکوائڈوسس
سارکوائڈوسس ایک سوزشی بیماری ہے جو جسم کے کسی بھی ٹشو کو متاثر کر سکتی ہے، تاہم یہ بنیادی طورپر پھیپھڑے اور لمف نوڈز کو متاثر کرتی ہے۔ یہ حالت جسم کے مختلف حصوں پر نیلے دھبوں کا سبب بن سکتی ہے، جہاں یہ دھبے نمودار ہوتے ہیں وہاں کی جلد عام طور پر ٹھنڈی ہوتی ہے۔
اس میں کان، انگلیاں اور پاؤں، اور یقیناً ناک بھی شامل ہیں۔ جب سارکوائڈوسس ناک کو متاثر کرتی ہے تو اسے lupus pernio کہا جاتا ہے۔
عام lupus ایک بالکل مختلف حالت ہے جہاں جسم اپنے ہی ٹشوز پر حملہ کرتا ہے۔ اس کا نام لاطینی لفظ “wolf” سے لیا گیا ہے جس میں جلد کی دھبے کو بھیڑیا کے کاٹے کی طرح کہا جاتا ہے۔
جب lupus، جلد کو متاثر کرتا ہے تو یہ ایک تتلی کی طرح کی دھبہ پیدا کرتا ہے جو گالوں اور ناک پر نمودار ہوتے ہیں، تاہم یہ دھبے روزیشیا سے بہت مشابہت رکھ سکتے ہیں۔
ٹرائی جمینل ٹرافک سنڈروم
ٹرائی جمینل ٹرافک سنڈروم ایک نایاب حالت ہے جو ٹرائی جمینل اعصاب کے نقصان سے متحرک ہوتی ہے، یہ غذا کو چبانے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے تاہم یہ چہرے پر حساسیت بھی فراہم کرتا ہے۔ جب ناک کے ارد گرد کی جلد کے چھوٹے اعصابی شاخوں کو نقصان پہنچتا ہے تو حساسیت متاثر ہوتی ہے۔
مریض نوٹس کرتا ہے کہ جلد یا تو بے حس ہو جاتی ہے، یا سن ہو جاتی ہے یا یہ سوئیوں کی طرح چبھن محسوس کرتی ہے، جس سے کھجلانے یا کھرچنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ جلد کو بار بار نقصان پہنچنے سے ناک کے ارد گرد چھالے بن سکتے ہیں۔
لہذا، آپ جب بھی آپ ایک آنکھ بند کر کے اپنی ناک کو دیکھیں یا آئینے میں اچھی طرح اس کا مشاہدہ کریں، یہ آپ کو کئی امراض سے آگاہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
