
انسومنیا کی چند غیر عام وجوہات جنہیں آپ نہیں جانتے
بے خوابی جسے انسومنیا کہا جاتاہے اس جدید دور کا ایک تحفہ ہے، انسومنیا یعنی نیند کا نہ آنا، اس بیماری میں مبتلا افراد زیادہ تر نیند نہ آنے کے مختلف مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔
چڑچڑاپن، یادداشت کا کمزور ہونا، وزن بڑھنا، قوت مدافعت میں کمی، امراض قلب اور کینسر کا بڑھتا ہوا خطرہ یہ سب نیند کی کمی کی وجہ س جنم لے سکتے ہیں، واضح رہے کہ نیند نہ آنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پرسنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ نیند نہ آنے کی وجہ ہر شخص کے لیے مختلف ہو سکتی ہے، لیکن یہ کوئی رازنہیں ہے کہ سونے سے قبل زیادہ کیفین والے مشروبات کا استعمل، سخت ورزش کرنا، اور تناؤ آپ کو رات بھرجگا سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نیند نہ آنے کی کچھ اوروجوہات بھی ہیں جو اتنی عام نہیں ہیں۔
اگر آپ اپنی نیند نہ آنے کی اصل وجہ تلاش نہیں کر پا رہے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی وجہ ہو جو یہاں بیان کی جارہی ہے، تاکہ آپ نیند کی کمی سے بچنے کے لیے فوری اقدام کریں اورمختلف مسائل سے بچ سکیں۔
الرجیز
آنکھوں سے پانی بہنا، بہتی ناک، خارش والی جلد اور دیگر علامات آپ کی نیند میں خلل کا سبب بن سکتی ہے، جب کوئی شخص الرجی کا سامنا کرتا ہے تو نیند میں کمی واقع ہونا عام سی بات ہے، جبکہ اس کے مختلف اثرات صبح کے وقت سامنے آ سکتے ہیں۔ الرجیز سے نمٹنا اور اس کی مختلف علامات کا انتظام کرنا نیند کی کمی سے بچنے کے لیے بہترین طریقے ہیں۔
آپ کی خوراک اور مشروبات
حیرت کی بات ہے کہ کیفین جسے نیند میں کمی کے لیے جانا جاتا ہے، یہ صرف کافی، سوڈا اور چائے میں ہی نہیں ہوتی، بلکہ یہ مختلف چاکلیٹ میں بھی پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ رات کو چاکلیٹ کھانا بھی آپ کی نیند کو متاثر کرسکتا ہے۔
رات دیر سے کھانا
کچھ لوگوں کو سونے سے پہلے کچھ کھانے سے نیند آنے میں آسانی ہوتی ہے، خاص طور پر ایسے کھانے جو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لیکن یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے جو ایسڈ رفلیکس کا سامنا کرتے ہیں اس طرح یہ مرض نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔
تھائیرائڈ غدود کا زیادہ فعال ہونا
اگر آپ کا تھائیرائڈ غدود زیادہ فعال ہے، تو آپ نیند کی کمی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ طب کی دنیا میں اسے ہائپر تھیروئیڈزم کہا جاتا ہے، اس کی علامات میں وزن میں کمی، دل کی تیز دھڑکن، اعصابی حالت اور زیادہ پسینہ آنا شامل ہیں، اگرآپ کو بھی نیند کی کمی کا سامنا ہے تو اپنا تھائیرائڈ غدود کا معائنہ ضرور کروائیں۔
ڈپریشن
زندگی کی مشکلات جیسے طلاق، کوئی صدمہ یا بے روزگاری کی وجہ سے افسردگی آپ کو نیند نہ آنے کی کیفیت میں مبتلا کر سکتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ افسردہ ہوتے ہیں، تو آپ کو نیند نہیں آتی اور جتنا زیادہ آپ نیند کی کمی کا سامنا کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ آپ افسردہ ہوتے ہیں۔ اگرآپ کو لگے کہ آپ کا ڈپریشن ختم نہیں ہو رہا تو کسی ماہر سے مشورہ کریں۔
کچھ ادویات
کیا آپ کو کئی راتوں سے نیند نہیں آرہی تو یہ کسی دوا کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ کچھ ادویات آپ کی نیند کو متاثر کرسکتی ہیں، جن میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں، اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کی دوا کوئی مسئلہ کررہی ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News