ناشتہ نہ کرنے کے یہ نقصانات بھی جان لیں
ناشتے کی اہمیت سے کون واقف نہیں، یہ دن کا پہلا اور سب سے اہم کھانا ہوتا ہے، کیونکہ اسی پر باقی دن کی توانائی کا دارومدارہوتا ہے اسی لیے کہاجاتا ہے کہ ناشتہ بادشاہ کی طرح کرنا چاہئے۔
تاہم دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جوناشتہ نہیں کرتی، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے صحت پر انتہائی مضراثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اگر طویل عرصے تک ناشتہ نہ کیا جائے تواس طرح وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے، وزن کا بڑھنا جگر کے لیے اچھا نہیں ہے۔
ماہرین کے مطابق ناشتہ کرنے سے جہاں آپ ایک صحت مند دن کا آغاز کرتے ہیں اسی طرح جسم کے اہم ترین عضو جگر کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔
ناشتہ نہیں کرنا ایک عام سی غلطی ہے جو ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے، ایک متوازن ناشتہ میٹابولزم کو متحرک کرتا ہے اور دن بھر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے کی صورت میں آپ بعد میں زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں، اور اس طرح وقت کے ساتھ ساتھ انسولین کی حساسیت میں خلل پڑ سکتا ہے۔
ناشتہ چھوڑنا ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بھی بڑھا دیتا ہے، جبکہ طویل عرصے تک دن کے پہلے کھانے سے پرہیز فالج سمیت امراض قلب کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
ناشتہ نہ کرنے سے مدافعتی نظام کمزور ہوے لگتا ہے، جس کی وجہ سے بیکٹیریا اور وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں جیسے فلو اور کھانسی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے جسم میں ہارمونز جو مدافعتی خلیوں کو ایکٹو کرتے ہیں کم ہو جاتے ہیں۔ اس لیے وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے کے لیےصبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
