
دماغی صحت بہتر بنانے کے لیے تین ماہرین کے 3 مفید مشورے
آپ کی مجموعی صحت کا دارومدار دماغی صحت پر ہے، تاہم روزمرہ زندگی میں کئی ایسے کام ہیں جو آپ کی دماغی صحت کو برہ راست متاثر کرتے ہیں۔
ایمیلی مک ڈونلڈ، جو کہ اریزونا میں مقیم ایک نیوروسائنسدان اور مائنڈسیٹ کوچ ہیں کا کہنا ہے کہ تین عادات ایسی ہیں جو دماغی صحت کو بری طرح نقصان پہچاتی ہیں ان میں غیبت کرنا، اپنے بارے میں منفی رائے رکھنا اور ڈوم اسکرولنگ۔
غیبت کرنا
مک ڈونلڈ کے نزدیک غیبت دماغی صحت کو متاثر کرنے میں سرفہرست ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہمارے دماغ کی فعالیت کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے غیبت میں ملوث ہونا ہماری توجہ اور منطقی سوچ کی صلاحیت کو کم کر دیتا ہے کیونکہ یہ دماغ میں امیگڈالا میں سرگرمی بڑھا دیتا ہے، جو جذباتی دماغ کا حصہ ہے، امیگڈالا اور پریفرنٹل کورٹیکس آپس میں گہرا تعلق رکھتے ہیں، لہٰذا منفی سوچ منطقی دماغ کی سرگرمی کو کم کر دیتی ہے۔
اپنے لیے منفی خیالات رکھنا
اپنی ذات پرتنقید کرنا اور منفی خیالات کو بار بار دہرانا دماغ کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اپنے اندر غلطیاں تلاش کرے، یہ مثبت اور صحیح پہلوؤں کو بھی نظرانداز کرتا ہے، اس طرح سے یہ تناؤ اور اضطراب بھی بڑھاتا ہے اور کارکردگی اور ہمارے مقاصد کو حاصل کرنے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔
مک ڈونلڈ کے مطابق، اپنے لیے منفی خیالات رکھنے کا برا اثر ہوتا ہے، جتنا زیادہ آپ خود کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے، اتنا ہی آپ دوسروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے، جبکہ اس کے برعکس خود معافی کا عمل آپ کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا اور اضطراب کو کم کرے گا، اس طرح آپ دماغ کو تھکا دینے والی عادات جیسے کہ غیبت اور فضول گوئی میں کم دلچسپی لیں گے۔
اسکرولنگ
مک ڈونلڈ کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد اپنے فارغ وقت میں موبائل پر اسکرولنگ کرتی ہے تاہم وہ ہر وقت سوشل میڈیا چیک کرنے کی عادت کی مذمت کرتی ہیں، جیسے لائن میں کھڑے ہوئے، کھانا کھاتے ہوئے، یا کام کے دوران لیے جانے والے وقفے میں۔
مک ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ فارغ وقت میں اسکرولنگ توجہ اور کام کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتی ہے کیونکہ یہ دماغ کو زیادہ متحرک اور تھکا دیتی ہے، اس طرح آپ کی تخلیقی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے جبکہ فارغ وقت، خاموشی اور بوریت دماغ کو آزادانہ طور پر سوچنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس طرح، آپ اسکرولنگ کو ختم کرکے تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News