Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی ورزشیں ٹریڈمل کی طرح افادیت رکھتی ہے

Now Reading:

یہ عام سی ورزشیں ٹریڈمل کی طرح افادیت رکھتی ہے
یہ عام سی ورزشیں ٹریڈمل کی طرح افادیت رکھتی ہے

یہ عام سی ورزشیں ٹریڈمل کی طرح افادیت رکھتی ہے

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ کوئی بھی جسمانی سرگرمی دائمی امراض کے خطرے کو کم کر سکتی ہے، آپ کا موڈ بہتر بنا سکتی ہے، اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، بشرطیکہ کہ اسے باقاعدگی سے کیا جائے، یہاں باقاعدگی سے مراد ہفتے میں دو یا تین بارکرنا ہے۔

دل کی ورزشیں جسے کارڈک ایکسرسائزکہا جاتا ہے جن میں ٹریڈ پر دوڑنا بھی شامل ہے، فٹنس کے پروگراموں میں خاص اہمیت رکھتی ہیں، کیونکہ یہ تیز رفتار ورزشیں چربی کو کم کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔

تاہم اگرآپ کے پاس ٹریڈ مل نہیں ہے اور نہ ہی اتنا وقت ہے کہ جم جاکر کارڈک ایکسرسائزکر سکیں تو یہاں ٹریڈ مل کی متبادل بہترین ورزشیں بتائی جارہی ہیں جو افادیت میں کسی ٹریڈ مل سے کم نہیں ہے۔

برپیز

برپیز ایک ایسی وزش ہے جس میں جسمانی اور ذہنی طاقت کو جانچا جاتا ہے، یہ ورزش قدرے مشکل ہے کیونکہ اس میں  کھڑے ہوکرپھر پش اپ کی طرح کی پوزیشن اختیارکی جاتی ہے،  اسے دن میں کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے یہ حرکات اتنی شدید ہوتی ہیں کہ آپ چند منٹوں میں چربی کو کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement

باکسنگ

کیا آپ نے کبھی اپنے دن کا آغاز اس طرح کیا ہے جس میں آپ کسی کو مکہ مارنا چاہ رہیں ہوں، تو پھر آپ باکسنگ کو آزما سکتے ہیں۔ یہ ورزش ایک طویل دن کے تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی آپ کا پورا جسم ورزش کرتا ہے۔

جمپ روپ

بچپن میں کھیلا جانے والا سب سے عام کھیل جسے رسی کودنا کہا جاتاہے، اسے پھر سے آزمائیں، اوپر نیچے کودنے سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے، کیلوریز ختم ، ہڈیاں مضبوط اور قوت برداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

میڈیٹیشن اور پاور یوگا کریں

 اگر آپ سوچتے ہیں کہ یوگا کے مختلف پوزکو چند منٹوں تک کرنے سے وزن کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملتی تو آپ غلط ہیں۔ یوگا آپ کو ذہن پرسکون رکھنے اور جسم میں کیلوریز کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

جم میں دوسرے آلات کو آزمائیں

 اگر ٹریڈمل پر لمبی لائن ہے تو اس کا استعمال کا ارادہ ترک کر دیں اور دوسرے جم کے آلات استعمال کریں۔ جن میں بیٹل رسی، ایلیپٹیکل، ایجیلیٹی سیڑھیاں، اورسا کلائمبر، ٹی آر ایکس، اور کیٹیل بیلز شامل ہیں۔

سیڑھیاں چڑھیں اور اتریں

 اگر آپ کو دوڑنا مشکل لگتا ہے تو سیڑھیاں چڑھیں اور اتریں یہ سرگرمی بے حد افادیت رکھتی ہے۔

سائیکل چلائیں

  اگرآپ کے پاس ایک سائیکل ہے،  تو بس سائیکل چلائیں اور کارڈیو ورزش کریں۔

Advertisement

کوئی نیا کھیل آزمائیں

 کارڈیو ورزش اور کھیل کو ملا لیں، والی بال، بیڈمنٹن، ٹینس، یا کوئی بھی کھیل کھیل سکتے ہیں یہ نہ صرف آپ کے وزن کو کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ آپ کو نئے لوگوں سے ملنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر