
طویل عمر کا آسان سا راز، اب آپ کے ہاتھ
اگر آپ بھی طویل عمر جینا چاہتے ہیں تو جسم کے لیے چند لچکدار ورزشیں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
برازیلین محققین نے تقریباً 3,100 صحت مند درمیانی عمر کے افراد کے لیے ایک جوائنٹ موبیلیٹی اسکور جسے “فلیکس انڈیکس” کہا جاتا ہے ترتیب دیا، جو 20 مختلف لچکدارورزشوں پر مشتمل تھا۔
ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے تمام مرد حضرات اورخواتین جنہوں نے اسکور کم کیا تھا ان میں زیادہ اسکور کرنے والوں کی نسبت موت کا خطرہ زیادہ تھا بلکہ کچھ معاملات میں پانچ گنا زیادہ تھا۔
یہ بات پہلے ہی ثابت ہوچکی ہے کہ ایروبک فٹنس ورزشیں اور اچھا توازن رکھنا پہلے ہی کم اموات کے ساتھ منسلک ہے، تاہم اس تحقیق میں پہلی بار جسم کی لچک میں کمی بھی درمیانی عمر کے مرد حضرات اور خواتین کی کم بقاء سے منسلک پائی گئی۔
اس تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر کلاوڈیو گل ایس، اراؤجو، جو ایک اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 40 سال قبل اس مطالعے کے لیے استعمال ہونے والا ٹیسٹ تیار کیا تھا یہ فلیکس ٹیسٹ سات جوڑوں کی لچک پر مشتمل تھا جس میں ٹخنے، گھٹنے، کولہے، جسم، کلائی، کہنی اور کندھے کی حرکت کی حد کو ناپنا تھا۔
ایسی ورزشیں، جو صرف دائیں طرف کی جاتی ہیں، جن میں گھٹنے کو پھیلانا، کندھے کو گھمانا اور کہنی پر ہاتھ کو موڑنا شامل ہیں، ان میں خواتین نے مرد حضرات کی نسبت 35 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خواتین جو 61 سے 65 سال کی عمر کی تھیں، اوسطاً، 46 سے 50 سال کے مردوں کی نسبت 10 فیصد زیادہ لچکداررکھتی تھیں۔
یہ حیران کن ہے کیونکہ جوائنٹ موبیلیٹی عمر بڑھنے کے ساتھ کم ہونے لگتی ہے ایسا پٹھوں کی کمزوری یا جوڑوں کے درد کی وجہ سے ہوتا ہے۔
محققین نے 46 سے 65 سال کے شرکاء کی تقریباً 13 سال تک نگرانی کی، اس دوران، تحقیق میں شامل شرکاء میں سے تقریباً 10 فیصد یعنی تقریباً 300 افراد وفات پا گئے، جبکہ زندہ رہنے والے شرکاء کے لچک کا اسکور وفات پاجانے والوں کی نسبت تقریباً 10 فیصد زیادہ تھا۔
اس تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جسم میں لچک جنتی زیادہ ہوگی ان میں موت کا خطرہ کم ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کی جانے والی کئی تحقیق میں لچک کی کمی اور جلد موت کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ ایک 10 سیکنڈ کا توازن ٹیسٹ اور ایک بیٹھ کر کھڑے ہونے کا ٹیسٹ طویل عمر کی پیش گوئی کرسکتا ہے۔
ایک برطانوی فٹنس کوچ نے حال ہی میں پانچ ایسی ورزشیں شیئر کی ہیں جو آپ گھر پر کر سکتے ہیں تاکہ جان سکیں کہ آپ کس قدر صحت مند ہیں۔
برازیلین محققین کا کہنا ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کھنچاؤ یا لچک کی تربیت، جیسے کہ تائی چی چوان یا یوگا، زندگی کی مدت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News