
کس عمر میں زیادہ اسکرین دیکھنا امراض قلب کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے؟
اگر آپ اپنے دور جوانی میں اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں تو اس طرح آپ 60 سال تک پہنچنے کے امکانات کم کر لیتے ہیں، یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں 30 سال سے زیادہ عرصے تک 4,000 سے زیادہ ایسے نوجوانوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا، جو اپنی ابتدائی 20 کی دہائی میں زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارتے تھے، ان میں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔
اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جیسن ناگاتا جو کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو میں ایسوسی ایٹ پروفیسرہیں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق ایسے تمام جوان افراد کا جوانی میں اسکرین پر گزارا ہوا وقت ان کی بعد کہ زندگی میں دل کی سنگین بیماریوں کے خطرے کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ اسکرین ٹائم نیند اوراہم جسمانی سرگرمیوں کو کم کر سکتا ہے یہ نتائج اس بات پرزور دیتے ہیں کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں کم اسکرین دیکھنے کی عادات کو فروغ دینا امراض قلب اور فالج سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔
نتائج کے مطابق تحقیق میں شامل تمام شرکاء جب 23 سال کے تھے، توان کا ہراضافی گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے دل کی بیماری کے خطرے میں 26 فیصد اسی طرح، دل کے دورے اورفالج کے خطرے میں 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اس تحقیق کے مطابق اسکرین ٹائم صرف جوانی میں ہی خطرناک نہیں ہے، بلکہ درمیانی عمر میں روزانہ ٹی وی دیکھنے کے ہر اضافی گھنٹہ نے دل کی شریانوں کی بیماری کے خطرے کو 55 فیصد فالج کے خطرے کو 58 فیصد اورمجموعی دل کی بیماری کے خطرے کو 32 فیصد بڑھا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News