Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں مرغیاں سفید زردی والے انڈے دینے لگی

Now Reading:

جاپان میں مرغیاں سفید زردی والے انڈے دینے لگی
جاپان میں مرغیاں سفید زردی والے انڈے دینے لگی

جاپان میں مرغیاں سفید زردی والے انڈے دینے لگی

جاپان کی ایک آن لائن میگزین ایڈیٹر ٹسودا جنکو نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ پوسٹ کی۔ اس پوسٹ میں ایک ابلا ہوا انڈا آدھا کٹا ہوا موجود تھا یہ بات آپ کو سب کو ہی عام سی لگ رہی ہوگی، تاہم دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور اس کی وجہ انڈے کی سفیدی کا سفید ہونا تھا۔

اس انڈے کی زردی اتنی سفید تھی جتنی انڈے کی سفیدی۔ جنکو نے ٹوئٹ میں اپنی حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا انہوں نے اوکیناوا کے اس قسم کے انڈوں کے بارے میں سنا تھا، لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ زردی اتنی سفید ہو سکتی ہے۔

جنکو کی پوسٹ میں انڈوں کی زردی کے سفید ہونے کی وجہ کی تو معلومات نہیں تھیں، لیکن جب یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو ایک صارف نے وضاحت کی کہ ان انڈوں کو ‘شیروٹاما’ کہتے ہیں، اور یہ جاپان کے جنوبی حصے میں اوکیناوا کے اٹومان سٹی میں ناکامورا ہارٹیکلچر فارم سے آتے ہیں۔

 زردی کا یہ غیر معمولی رنگ مرغیوں کی خوراک میں چاول شامل کرنے سے حاصل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پکانے پر زردی سفید ہو جاتی ہے۔ ان انڈوں کا استعمال زیادہ تر سفید اومورائس (چاول کا آملیٹ) اور سفید ٹماگیاکی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر