Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بتانے والا انوکھا ٹیگ تیار

Now Reading:

کھانے کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بتانے والا انوکھا ٹیگ تیار
کھانے کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بتانے والا انوکھا ٹیگ تیار

کھانے کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بتانے والا انوکھا ٹیگ تیار

تمام ہی پیک کھانوں کے لیبل پر جہاں کھانے کی غذائیت درج ہوتی ہے وہی اس کی محفوظ ترین تاریخ بھی لکھی ہوتی ہے یعنی اس تاریخ تک اس کھانوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا حساس ٹیگ تیار کیا ہے، جو اصل وقت میں بتاتا ہے کہ آپ کا کھانا کھانے کے قابل ہے یا نہیں، اس طرح کھانے کے ضیاع کو 63 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اس ٹیگ کا نام ‘بمپ ٹیگ’ رکھا گیا ہے، جو کھانے کے قابل ہونے پر ہموار رہتا ہے، اور جب کھانا خراب ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس پر نوکیلے ابھارنمودار ہونے لگتے ہیں۔

محققین امید کرتے ہیں کہ یہ ٹیگ برطانیہ میں کھانے کے ضیاع کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا، برطانیہ میں کھانے کا ضیاع ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، جس کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال تقریباً 9.5 ملین ٹن ضائع ہوتا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ لینڈ فل سائٹس میں جاتا ہے، جہاں سے میتھین گیس خارج ہوتی ہے، جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے، ریڈنگ یونیورسٹی کے محققین نے لندن میں قائم اسٹارٹ اپ، میمیکا کے ساتھ تعاون کر کے اس ٹیگ کو تیار کیا ہے، میمیکا کا تیار کردہ یہ ‘بمپ ٹیگ’ درجہ حرارت کا حساس لیبل ہے جو کھانے کی تازگی کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

یہ لیبل مشروبات، ڈیری مصنوعات، گوشت، یا سمندری خوراک پر استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور اس میں پودوں پر مبنی جیل ہوتا ہے۔

یہ جیل کھانے کے خراب ہونے کے ساتھ ساتھ خراب ہوتا ہے اور درجہ حرارت میں تبدیلیوں پر ردعمل ظاہر کرتا ہے، شروع میں یہ جیل مائع ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ لیبل انگلی کے نیچے ٹھوس اور ہموار محسوس ہوتا ہے، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے اور کھانا خراب ہونے لگتا ہے اور کھانے کے قابل نہیں رہتا، یہ جیل ٹھوس شکل اختیار کرنے لگتا ہے، جس سے ٹیگ میں موجود جیل میں ابھار ظاہر ہونے لگتے ہیں، واضح رہے کہ یہ لیبل مکمل طور پر ری سائیکل ایبل ہے، اور اسے کھانے کی پیکنگ کے ساتھ ہی ری سائیکل کیا جا سکتا ہے۔

 محققین کا کہنا ہے کہ وہ ریڈنگ یونیورسٹی کے تعاون سے  اس لیبل کا سلسلہ وار ٹیسٹ کریں گے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا یہ لیبل صارفین کے لیے مؤثر ثابت ہو گا کہ نہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ اگر یہ ٹیسٹ کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ اسٹیکرز گھریلو کھانے کے ضیاع میں 63 فیصد اور ریٹیل ضیاع میں 50 فیصد تک کمی لاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر