
وزن کم کرنے والی عام سی دوا ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی مفید قرار
وزن کم کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد زیپ باؤنڈ نامی دوا استعمال کرتی ہے جو وزن کم کرنے میں کافی مفید ثابت ہوتی ہے تاہم اس دوا میں موجود ایک اہم جزجسے “ٹیرزیپیٹائڈ” کہا جاتا ہے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 94 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تحقیق ایسے افراد پر کی گئی جن کا وزن نہ صرف بڑھا ہوا تھا بلکہ ان میں ذیابیطس کی علامات بھی موجود تھی۔
یہ نتائج فارماسیوٹیکل کمپنی ایلی لِلی کے فیز 3 کلینکل ٹرائل میں سامنے آئیں ہیں، اس تحقیق میں 1,032 شرکاء کو تین سال کے دوران ہفتے میں ایک بار ٹیرزیپیٹائڈ یا پلیسبو جھوٹ موٹ کے انجیکشن دیئے گئے تھے۔
تین سال کے دوران جن شرکاء کو ٹیرزیپیٹائڈ کے انجیکشن دیئے گئے، ان تمام شرکاء میں اس دوا نے نہ صرف صحت کے خطرات کو کم کیا بلکہ تحقیق کے دوران ان کا اوسطاً وزن 22.9 فیصد کم ہوا، جبکہ پلیسبو گروپ میں شامل شرکاء کا صرف 2.1 فیصد وزن کم ہوا۔
ایلی لِلی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ جیف ایمِک کا کہنا ہے، موٹاپا ان عوامل میں شامل ایک بیماری ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 900 ملین بالغوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسے دیگر مسائل کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
نتائج کے مطابق ٹیرزیپیٹائڈ نے تحقیق میں شامل تمام شرکاء میں ٹائپ ٹوذیابیطس کے خطرے کو 94 فیصد کم کر دیا جبکہ تین سال کے علاج کے دوران وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد دی۔
ابھی تک اس تحقیق کی تفصیلات پرنہ تو نظرثانی کی گئی اور نہ ہی اسے شائع کیا گیا ہے لیکن ٹرائل کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ٹیرزیپیٹائڈ اس خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
ٹیرزیپیٹائڈ وزن کم کرنے والی نئی دواؤں کی طرح قدرتی ہارمونز کی طرح کام کرتا ہے، خاص طور پر GLP-1 اور GIP، جو خون میں شکر کی سطح کو بہتر بناتے ہیں اور بھوک کو کم کرتے ہیں۔
جیف ایمِک کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا طویل عرصے تک علاج کے ممکنہ فوائد کو تقویت دیتا ہے، خاص طور پر ایسے افراد جو موٹاپے جیسے مرض اور پہلے سے ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News