Advertisement
Advertisement
Advertisement

پھلوں کے چھلکے: جلد کی خوبصورتی کے لئے بہترین کا انتخاب کیسے کریں؟

Now Reading:

پھلوں کے چھلکے: جلد کی خوبصورتی کے لئے بہترین کا انتخاب کیسے کریں؟
پھلوں کے چھلکے: جلد کی خوبصورتی کے لئے بہترین کا انتخاب کیسے کریں

پھلوں کے چھلکے: جلد کی خوبصورتی کے لئے بہترین کا انتخاب کیسے کریں

جلد کی خوبصورتی کے لئے خواتین کی بڑی تعداد مختلف قدرتی اجزاء کا استعمال کرتی ہیں، ان ہی میں پھلوں کے چھلکے بھی شامل ہیں، جو اپنی بے پناہ خصوصیات کی بنا پر جلد کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے بات سامنے آئی ہے، کہ کئی پھلوں کے چھلکے مختلف وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر مفید مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد کو صحت مند رکھنے اور جواں بنانے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ یہاں پر ایسے ہی پھلوں کے چھلکوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو جلد کے لئے بہترین ہیں۔

کیلا

چھلکے کی خصوصیات:

کیلے کا چھلکا وٹامن بی سکس، وٹامن سی، اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ صحت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

Advertisement

استعمال کا طریقہ:

کیلے کے چھلکے کو جلد پر رگڑیں یا اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔ 15 سے 20 منٹ بعد چہرہ دھولیں۔

سیب

چھلکے کی خصوصیات:

سیب کے چھلکے میں ایپکٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو جلد کو جوان رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ:

Advertisement

سیب کے چھلکے کو پیس کر اس کا ماسک تیار کریں اور چہرے پر لگائیں۔ 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

نارنگی

چھلکے کی خصوصیات:

نارنگی کے چھلکے میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جلد کی چمک کو بڑھانے میں مددگار ہیں۔

استعمال کا طریقہ:

نارنگی کے چھلکے کو دھو پ میں خشک کر کے انہیں پیس کر رکھ لیں، اب اسے خشک جلد کے لیے دودھ اور چکنی جلد کے عرق گلاب میں ملاکر چہرے پر لگائیں، 15 منٹ بعد دھو لیں۔

Advertisement

پپیتا

چھلکے کی خصوصیات:

پپیتے کا چھلکا انزائم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے، جو جلد کی کھردری سطح کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔

استعمال کا طریقہ:

پپیتے کے چھلکے کو اچھی طرح پیس کر ماسک بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ 20 منٹ بعد دھو لیں۔

انگور

Advertisement

چھلکے کی خصوصیات:

انگور کے چھلکے میں ریسیوریٹرول موجود ہوتا ہے، جو جلد کی عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرتا ہے۔

استعمال کا طریقہ:

 انگور کے چھلکے کا پیسٹ بنائیں اور جلد پر لگائیں۔ 15 سے 20 منٹ بعد دھو لیں۔

پھلوں کے چھلکے جلد کی بیماریوں جیسے کہ ایکنی اور جھائیاں کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کے مطابق، پھلوں کے چھلکے میں موجود قدرتی اجزاء جلد کے مسائل کو کم کرنے میں کافی مؤثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر