Advertisement
Advertisement
Advertisement

آڑو کے 10حیرت انگیز فوائد، جن سے آپ واقف نہیں

Now Reading:

آڑو کے 10حیرت انگیز فوائد، جن سے آپ واقف نہیں
آڑو کے 10حیرت انگیز فوائد، جن سے آپ واقف نہیں

آڑو کے 10حیرت انگیز فوائد، جن سے آپ واقف نہیں

موسم گرما اپنے ساتھ کئی مزیدار پھلوں کی سوغات لے کر آتا ہے ان میں آڑو بھی شامل ہے۔ آڑو نہایت میٹھا اور رسیلا پھل ہے اور انتہائی صحت بخش پھل ہے جو ٹھنڈی تاثیر رکھنے اور پانی سے بھرپور ہونے کی بنا پر گرمی کو دور کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔

ایک کپ کٹے ہوئےآڑو میں جن صحت بخش اجزاء کا تناسب پایا جاتا ہے ان میں 65 کیلوریز، 1.53 پروٹین، 16 گرام کاربوہائیڈریٹ، 14 گرام چینی، 2.52 گرام فائبراور 11 گرام وٹامن سی شامل ہیں۔

یہاں پر آڑو کے 10 فوائد پیش کیے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ اسےکھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement

دل کی صحت کے لیے مفید

آڑو میں موجود پوٹاشیم اور فائبر دل کو مضبوط رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنے کے ساتھ امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتت ہیں۔

جلد کی خوبصورتی میں اضافہ

آڑو میں موجود وٹامن اے اور وٹامن سی جلد کو قدرتی چمک فراہم کرنے کے ساتھ عمر رسیدگی کے اثرات  کو کم کرتے ہیں۔

بینائی کے لیے مفید

آڑو میں موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین آنکھوں کی صحت بڑھاتے ہیں۔ یہ بینائی کو بہتر بنانے اور آنکھوں کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔

Advertisement

بہتر نظام ہاضمہ
آڑو میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ قبض سے نجات دلانے میں بھی معاون ہے۔

جسمانی سوزش کم کرے

آڑو میں سوزش کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جوڑوں کے درد اور جسمانی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

آڑو میں موجود وٹامن سی جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت بخشتا ہے، جس سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

وزن کم کرنے میں مددگار
آڑو کیلوریز میں کم اور فائبر میں زیادہ ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین پھل ثابت ہوسکتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی
آڑو میں کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

ذہنی دباؤ کو کم کرے
آڑو میں موجود میگنیشیم ذہنی دباؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر