Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملازم کی معمولی سی غلطی مالک کو 4.2 ملین ڈالرسے محروم کرگئی

Now Reading:

ملازم کی معمولی سی غلطی مالک کو 4.2 ملین ڈالرسے محروم کرگئی
ملازم کی معمولی سی غلطی مالک کو 4.2 ملین ڈالرسے محروم کرگئی

ملازم کی معمولی سی غلطی مالک کو 4.2 ملین ڈالرسے محروم کرگئی

چین میں واشنگ مشینیں بیچنے والی ایک چھوٹی کمپنی کو ایک ملازم کی غلطی کی وجہ سے ممکنہ طور پر 30 ملین یوآن (4.2 ملین ڈالر) کا نقصان ہوسکتا ہے۔

 چینی نیوز چینل ‘ریڈ اسٹار نیوز’ کے مطابق چین میں واقع ‘لٹل سوان دونگشان فرنچائز شاپ’ کو اپنے صارفین سے آرڈرز منسوخ کرنے کی درخواست کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ ایک ملازم نے آن لائن خریداری میں پروڈکٹ کی اصل رقم کی جگہ غلط رقم درج کر دی، جس سے کمپنی کو 4.2 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کو صرف 20 منٹ میں 40,000 سے زائد آرڈرز موصول ہوئے جب تک کہ کسی نے قیمتوں میں غلطی کو نوٹ کر کے اسٹور کو آف لائن نہیں کر دیا۔ ان 20 منٹ میں، لٹل سوان نے 70 ملین یوآن مالیت کی واشنگ مشینیں صرف 40 ملین یوآن میں فروخت کر دیں، جس کا مطلب ہے کہ اگر کمپنی کو آرڈرز پورے کرنے پر مجبور کیا گیا تو اسے 30 ملین یوآن کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں آرڈرز اور کروڑوں یوآن کا نقصان ہمارے لیے بہت بڑا ہے۔ ہم تمام متاثرہ صارفین سے خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں، ہم آپ سے عاجزی سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل کو سمجھتے ہوئے آرڈرز منسوخ کر دیں۔ ہم آپ کی رقم جلد از جلد واپس کردیں گے۔

کمپنی کے مطابق، ایک ملازم نے غلطی سے کچھ واشنگ مشینوں کی قیمتوں کو غلط لیبل لگا دیا کیونکہ انہوں نے ٹمال آن لائن اسٹور کے طے شدہ نرخوں کو غلط سمجھ کر کم قیمت کا لیبل لگادیا، جس کے نتیجے میں بڑی رعایتیں سامنے آئیں جو فوری طور پر خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مثال کے طور پر، عام طور پر 1,699 یوآن (240 ڈالر) میں فروخت ہونے والی واشنگ مشینیں صرف 299 یوآن میں دستیاب تھیں، جبکہ 2,499 یوآن کی مشینوںکی غلطی سے 439 یوآن قیمت لگائی گئیں۔

Advertisement

لٹل سوان دونگشان فرنچائز شاپ کے مالک نے کہا کہ غلط فہمی کی وجہ سے ہم سے بڑی غلطی ہو گئی، ہم سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے نے عوام میں الجھن پیدا کی ہے اور مارکیٹ کو سنجیدہ نقصان پہنچایا ہے۔ ہمیں اس پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔

لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ بڑی رعایت ملازم کی غلطی کی وجہ سے ہوئی، لٹل سوان دونگشان فرنچائز شاپ نے اس ملازم کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس نے قیمتوں کی غلطی کی تھی، جس میں اس نے اس غلطی پر معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنا سب کچھ بیچ کر بھی اس نقصان کو پورا نہیں کر سکتے۔

مقامی مارکیٹ سپرویژن اتھارٹی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اور قانونی ماہرین نے ‘ایس سی ایم پی’ کو بتایا کہ “کمپنی کو ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ہوگا کہ یہ واقعی ایک حقیقی غلطی تھی تاکہ عدالت خریداری کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے حق میں فیصلہ کرے۔” بصورت دیگر، کمپنی کو ہزاروں آرڈرز پورا کرنے پڑ سکتے ہیں جس سےکمپمی کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
ہیٹ ویو، سگریٹ نوشی کی طرح عمر رسیدگی بڑھاسکتی ہے
موٹی گردن والے افراد کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر