Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ 12 برس سے روزانہ صرف 30 منٹ کی نیند لینے والے جاپانی شخص کا انوکھا دعویٰ

Now Reading:

گزشتہ 12 برس سے روزانہ صرف 30 منٹ کی نیند لینے والے جاپانی شخص کا انوکھا دعویٰ
گزشتہ 12 برس سے روزانہ صرف 30 منٹ کی نیند لینے والے جاپانی شخص کا انوکھا دعویٰ

گزشتہ 12 برس سے روزانہ صرف 30 منٹ کی نیند لینے والے جاپانی شخص کا انوکھا دعویٰ

ایک جاپانی شخص نے  یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 12 برس سے روزانہ صرف 30 منٹ کی نیند لیتا ہے جس سے اس نے ان کی متوقع عمر کو دگنا کردیا ہے۔

40  سالہ ڈائیسو کے ہوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے جسم اور دماغ کو اس طرح کی تربیت دی ہے کہ وہ 30 سے 45 منٹ کی نیند لے کر بھی نارمل طور پر کام کر سکیں اور تھکاوٹ محسوس نہ کریں, ہوری کا کہنا ہے کہ وہ دن بھر چست رہنے کے لیے متحرک رہنے اور کیفین پینے پر انحصار کرتے ہیں۔

ڈائیسو کے ہوری نے کہا کہ جب تک آپ کھیل کود کرتے ہیں یا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے کافی پیتے ہیں، آپ نیند سے بچ سکتے ہیں۔

ہوری، جو اوساکا کے شمال مغرب میں ہیوگو صوبے میں رہتے ہیں، نے 12 سال پہلے اپنی روزانہ کی نیند کو کم کرنا شروع کیا تاکہ دن کا زیادہ فعال وقت گزارا جا سکے، وہ نیند کی مقدار سے زیادہ معیار پر توجہ دیتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام افراد جو اپنے کام میں مستقل توجہ چاہتے ہیں، وہ لمبی نیند کی بجائے معیاری نیند سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ڈاکٹرز اور فائر فائٹرز کم آرام کرتے ہیں لیکن اعلیٰ کارکردگی برقرار رکھتے ہیں۔

ہوری، جو کہ نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک بچے کے والد ہونے کے ساتھ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، نے حال ہی میں بیسٹ باڈی جاپان مقابلے میں شرکت کی، جس میں مرد و خواتین اپنے مثالی جسمانی ساخت کی نمائش کرتے ہیں۔

ہوری کے اس دعویٰ کے بعد ان کی زندگی کو جاپان کے یومیوری ٹی وی شو “Will You Go With Me?”  میں دکھایا گیا۔ حقیقت پر مبنی اس پروگرام نے ہوری کی تین دن کی زندگی کو فلمایا گیا۔

اس فلم میں دکھایا گیا کہ ہوری نے ایک دن میں صرف 26 منٹ کی نیند لی اور دن بھر بیدار رہے، دن بھر تازہ دم اور توانائی سے بھرپوردن گزارا، انہوں نے ناشتہ کیا اور کام پر روانہ ہوئے، اورساتھ ہی ورزش کا بھی ایک سیشن مکمل کیا۔

ہوری نے 2016 میں جاپان شارٹ سلیپرز ٹریننگ ایسوسی ایشن قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2,100 سے زیادہ لوگوں کو انتہائی کم نیند لینے کی تربیت دی ہے۔

ان کے ایک طالب علم نے کہا کہ انہوں نے چار سال پہلے نیند کم کرنا شروع کی اور اب روزانہ آٹھ گھنٹے سے صرف 90 منٹ تک نیند لے رہے ہیں، جب کہ ان کی جلد اور ذہنی صحت “بہترین حالت” میں ہے، تاہم ماہرین نے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے،کیونکہ نیند کی کمی دماغ اور جسم پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

Advertisement

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بالغ افراد کو رات میں سات سے نو گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔ چھ گھنٹے سے کم نیند موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری، فالج یا ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے، مسلسل نیند کی کمی موت کا باعث بنتی ہے، جبکہ ایک انسان مناسب مقدار میں نیند کے بغیر صحیح طریقے سے کام نہیں کر سکتا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوری اوران کی تقلید کرنے والے  افراد کی ایک نئی لائن میں شامل ہیں جو وقت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر