
روزمرہ زندگی کا یہ سادہ سا عمل، جو وزن تیزی سے کم کرسکتا ہے
اگر آپ اپنا وزن تیزی کے کم کرنے کے لیے کسی نئی ورزش کی تلاش میں ہیں، تو سیڑھیاں چڑھیں، حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سیڑھی چڑھنا وزن کم کرنے میں ہموار زمین پر چلنے کی نسبت زیادہ مؤثر ہے۔
لوری وین ہاؤٹن جو کہ انٹرنیشنل اسکی رننگ فیڈریشن کے نائب صدر ہیں کا کہنا ہے کہ سیڑھی چڑھنا آپ کو تیزی سے فٹ کرتا ہے اور زیادہ کیلوریز جلاتا ہے۔
سیڑھی چڑھنے سے آپ تقریباً 20 گنا زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں، چاہے آپ اوپر جا رہے ہوں یا نیچے۔ یہ ایک ایسی ورزش ہے جو ہر کوئی کر سکتا ہے جبکہ سیڑھی چڑھنا ہاتھوں کے استعمال کو اضافی طاقت فراہم کرتا ہے، اور توازن کو بہتر بناتا ہے اور یہی عوامل وزن کو تیزی سے کم کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔
اس ورزش کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ آسان ہونے کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے اور نہ ہی اس کے لیے کسی جم کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News