Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانتوں کی صحت بڑھائیں، ان 4 پھلوں سے

Now Reading:

دانتوں کی صحت بڑھائیں، ان 4 پھلوں سے
دانتوں کی صحت بڑھائیں، ان 4 پھلوں سے

دانتوں کی صحت بڑھائیں، ان 4 پھلوں سے

منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت یہی وجہ ہے کہ دانتوں کی صحت کا خیال رکھنا جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے، اور اس میں غذا اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ پھل صحت بخش غذا کا ایک اہم حصہ ہیں، تاہم کچھ پھل ایسے ہیں جو دانتوں کی صحت کو خاص طور پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔ جدید تحقیق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ پھلوں میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف دانتوں کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ منہ میں موجود بیکٹیریا کو بھی کم کرتے ہیں۔

یہاں پر ان ہی پھلوں کو بارے میں بتایا جارہا ہے۔

سیب

سیب کو “قدرتی ٹوتھ برش” کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا استعمال دانتوں کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سیب کھانے سے منہ میں لعاب دہن کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، جو بیکٹیریا کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور دانتوں کو کیویٹیز سے بچاتا ہے۔

Advertisement

کیوی

کیوی وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے جو مسوڑھوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ وٹامن سی مسوڑھوں کی انفیکشن سے بچاؤ اور مسوڑھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق، کیوی کھانے سے مسوڑھوں کے مسائل میں کمی آتی ہے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔

اسٹرا بیری

اسٹرا بیری میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو دانتوں پر موجود داغوں کو ہلکا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق، اسٹرا بیری دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر اسے باقاعدگی سے استعمال کیا جائے۔

انناس

انناس میں برومیلین نامی انزائم موجود ہوتا ہے جو دانتوں کی صفائی میں مدد کرتا ہے۔ ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انناس کا استعمال دانتوں کی سطح پر جمع ہونے والی میل اور داغوں کو صاف کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

2023  میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے پھل جن میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، دانتوں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر