Advertisement
Advertisement
Advertisement

زبان کو دن میں دو بار صاف کرنا کیوں ضروری ہے، ماہرین کا اہم انکشاف

Now Reading:

زبان کو دن میں دو بار صاف کرنا کیوں ضروری ہے، ماہرین کا اہم انکشاف
زبان کو دن میں دو بار صاف کرنا کیوں ضروری ہے، ماہرین کا اہم انکشاف

زبان کو دن میں دو بار صاف کرنا کیوں ضروری ہے، ماہرین کا اہم انکشاف

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ جب بھی آپ معالج کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ کے گلے کے ساتھ آپ کی زبان کا بھی معائنہ کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ زبان آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتی ہے، یہ نہ صرف منہ کے مسائل بلکہ آپ کی عمومی صحت اور قوت مدافعت کی حالت کی نشاندہی بھی کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زبان سے صحت کے حالت جاننے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی معالج سے رابطہ کریں تاہم آپ اپنی زبان کو دن میں دو بار صاف کر کے اپنی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ صاف کرنے کے بعد زبان کیسی لگ رہی ہے ساتھ ہی یہ عمل آپ کے سانس کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

 صحت مند زبان کیسی ہوتی ہے؟

ہماری زبان کھانے، بولنے اور دیگر اہم کاموں میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صرف ایک پٹھہ نہیں بلکہ آٹھ پٹھوں کے جوڑوں پر مشتمل ایک عضو ہے جو اسے حرکت دینے میں مدد دیتے ہیں۔

زبان کی سطح پر چھوٹے چھوٹے اُبھار ہوتے ہیں جنہیں “پپیلا” کہا جاتا ہے، جو اسے کھردرا بناتے ہیں۔ یہ بعض اوقات ذائقہ کے آخزوں یعنی ٹیسٹ بڈز کے طور پر سمجھے جاتے ہیں، لیکن یہ اس سے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔

Advertisement

 آپ کی زبان پر موجود 200,000 سے 300,000 پپیلا میں سے صرف ایک چھوٹا سا حصہ ذائقہ کا کام انجام دیتا ہے۔ بالغ افراد کی زبان پر تقریباً 10,000 ٹیسٹ بڈز ہوتے ہیں جنہیں آنکھ سے دیکھا نہیں جا سکتا،  اور یہ زیادہ تر زبان کے کناروں، اطراف اور پیچھے ہوتے ہیں۔

ایک صحت مند زبان کا رنگ گلابی ہوتا ہے، حالانکہ ہر شخص کی زبان کا رنگ مختلف ہو سکتا ہے، جو گہری سے ہلکی گلابی تک ہو سکتی ہے۔ زبان پر ہلکی سی سفید تہہ ہونا عام ہے۔ لیکن اگر کوئی بڑی تبدیلی یا رنگت میں فرق ہو تو یہ بیماری یا دیگر مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

اپنی زبان کو کیسے صاف کریں؟

 زبان کو صاف کرنے میں صرف 10-15 سیکنڈ لگتے ہیں، اور یہ آپ کی صحت کی جانچ کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ آپ اسے اپنے دانتوں کی صفائی کے معمول میں شامل کر سکتے ہیں۔

آپ اپنی زبان کو ایک عام ٹوتھ برش کی مدد سے آہستہ سے صاف کر سکتے ہیں۔ یہ کھانے کے باقیات کو ہٹاتا ہے اور زبان کی کھردری سطح پر مائیکروبز کے جمع ہونے سے بچاتا ہے، اس مقصد کے لیے آپ ایک خاص زبان سکریپر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنی زبان کی رنگت یا ساخت میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی محسوس ہوتو فوراً معالج سے رابطہ کریں، تاکہ بروقت علاج کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر