Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی جسم میں 3600 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

Now Reading:

انسانی جسم میں 3600 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف
انسانی جسم میں 3600 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

انسانی جسم میں 3600 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، کھانے کی پیکیجنگ یا تیاری میں استعمال ہونے والے 3,600 سے زیادہ کیمیکلز کا انسانی جسم میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے کچھ انتہائی مضر صحت ہیں۔

اس تحقیق کی سربراہ برگیٹ گیویک، جو کہ سوئٹزرلینڈ کی “فوڈ پیکیجنگ فورم فاؤنڈیشن” سے ہیں، نے کہا کہ ان کیمیائی مادوں میں سے تقریباً 100 انسانی صحت کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔

ان میں سے کچھ کیمیکلز جیسے پی ایف اے ایس، بائسفینول اے جن پر پہلے ہی پابندی کا اطلاق کیا جاچکا ہے، تاہم ان میں بہت سے کیمیکلز ایسے ہیں جن کے مضر صحت ہونے کے حوالے سے تحقیق ہونا ابھی باقی ہے۔

محققین نے تقریباً 14,000 کھانے پیک کرنے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی فہرست بنائی، جو پلاسٹک، کاغذ، شیشہ، دھات یا دیگر مواد سے بنے پیکیجنگ سے کھانے میں منتقل ہو سکتے ہیں، جبکہ یہ کیمیائی مادے کھانے کی تیاری کے عمل کے دوران کے دوسرے  سامان سے بھی منتقل ہوسکتے ہیں

محققین نے ان کیمیکلز کی تلاش کے لیے موجودہ بایو مانیٹرنگ ڈیٹا بیس کو استعمال کیا، جو انسانی نمونوں میں کیمیائی مادوں کو ٹریک کرتے ہیں، تاہم نتائج حیران کن تھے

Advertisement

گیویک کے مطابق، ان کی ٹیم کو چند سو کیمیکلز ملنے کی توقع تھی، لیکن انہیں انسانی نمونوں میں 3,601 کیمیکلز ملے۔

گیویک نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پیکیجنگ کے ساتھ اپنے رابطے کو کم کریں اور کھانے کو اس کی پیکیجنگ میں گرم کرنے سے گریز کریں تاکہ ان کیمیکز سے محفوظ رہا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر