Advertisement
Advertisement
Advertisement

باپ نے بیٹی کی نگرانی کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

Now Reading:

باپ نے بیٹی کی نگرانی کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
باپ نے بیٹی کی نگرانی کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

باپ نے بیٹی کی نگرانی کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

والدین میں خصوصاً والد اپنی بیٹوں کے لیے زیادہ محتاط رویہ رکھتے ہیں اور وہ گھر سے باہر ان کی حفاظت کے لیے اکثر خود ساتھ جاتے ہیں تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک والد نے بیٹی کی گھر سے باہر اس حفاظت اور نگرانی کے لیے ایک  انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

ایک پاکستانی والد نے اپنی بیٹی کی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر،  بیٹی کے سر پر ایک کیمرا لگا دیا تاکہ وہ اس کے ذریعے اس کی نگرانی کر سکے۔

اس حوالے سے کراچی سے تعلق رکھنے والے والد کا کہنا ہے کہ “میں اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ اور  اس نے اس یہ قدم اٹھانے کی وجہ یہ بیان کی کہ دنیا میں بیٹیوں کی سلامتی خطرے میں ہے۔

 بیٹی کی کیمرے کے ذریعے حفاظت کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں، جس کا عنوان “نیکسٹ لیول سیکیورٹی” ہے، ایک خاتون برکہ پہنے ہوئے انٹرویو دے رہی ہیں، جب اس سے اس عجیب و غریب آلہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ خیال ان کے والد کا ہے، میرے والد میری سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں، اس لیے مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی مختلف آراء سامنے آرہی ہیں جس میں کچھ لوگ اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ دیگر افراد اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

Advertisement

یہ واضح نہیں ہے کہ نگرانی کی غرض سے لیا گیا کیمرا کس طرح چلتا ہے یا اس کے والد تک کس طرح رسائی حاصل ہوتی ہے، مگر سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اگر کوئی خاتون پر پیچھے سے حملہ کرے تو یہ کیمرا بہت زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوگا۔ شاید اس کے خاندان کا ماننا ہے کہ سیکیورٹی کیمرے کی موجودگی ہی کسی بھی بد نیت شخص کو خوفزدہ کر دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر