
فلو سے بچانے کے لیے انقلابی فلو اسپرے تیار
موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کی ایک بڑی آبادی فلو سے متاثر ہونے لگتی ہے، جس کے لیے فلو شاٹس لگائے جاتے ہیں، تاہم یہ فلو ویکسین اکثر لوگوں میں شدید ری ایکشن کا باعث بنتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایف ڈی اے نے فلو سیزن کے لیے فلو مسٹ کی منظوری دے دی ہے۔
امریکا میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے فلو کے لیے ایک نئے ناک کے اسپرے کی منظوری دے دی ہے جسے کوئی بھی شخص بنا کسی معالج کے مشورے کے خود استعمال کرسکتا ہے، ایف ڈی اے کے مطابق یہ فلو مسٹ، 2 سے 5 سال کے بچوں کے لیے قابل استعمال اور محفوظ ہیں اور اس کے لیے کسی معالج کی نگرانی کی ضرورت نہیں۔
امریکا میں ہر سال فلو کے لیے ویکسین لگوائی جاتی ہے جسے فلو سے بچنے کا بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے اور یہ ہر سال امریکی آبادی کے ایک بڑے حصے کو بیمار کرتا ہے اور سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
تاہم ایف ڈی اے کے مطابق اس فلو مسٹ کے سب سے عام ضمنی اثرات میں 2 سے 6 سال کے بچوں میں 100 ڈگری سے زیادہ بخار، اور 2 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں ناک بہنا اور ناک کا بند ہونا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فلو ایک عام اور متعدی سانس کی بیماری ہے جو انفلوئنزا وائرس سے پیدا ہوتی ہے اور عام طور پر امریکہ میں موسم خزاں اور سردیوں کے دوران زیادہ پھیلتی ہے۔
سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق، فلو کی موسمی سرگرمی قومی سطح پر کم ہے لیکن سی ڈی سی اب بھی اس وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ویکسینیشن کی سفارش کرتا ہے۔ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد، دائمی صحت کے مسائل والے افراد اور حاملہ خواتین فلو کے لیے سب سے زیادہ خطرے میں رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News