
جلد بڑھاپے سے بچنے کے لیے روزانہ یہ 5 کام ضرور کریں
عمر کے بڑھنے کوآپ روک نہیں سکتے۔ بڑھاپا ایک قدرتی عمل ہے، اور نہ ہی ہمیشہ جوان رہنے کا کوئی تصور ہے۔ لیکن تھوڑی سی کوشش سے آپ جلد بڑھاپے کے اثرات سے بچ سکتے ہیں، اور روزمرہ کی صرف چند صحت مند عادات کو اپنا کر آپ اپنی زندگی میں نمایاں فرق لا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آپ کی روزمرہ کی زندگی میں کام کے انتخاب اور عادات آپ کی صحت مند عمر کا تقریباً 50 فیصد حصہ بناتے ہیں، جبکہ باقی جینیات پر منحصر ہوتا ہے۔ جلد بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے یہاں پانچ عادات کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں اپنا کر آپ تا دیر جواں رہ سکتے ہیں۔
ہمیشہ فعال رہیں
روزانہ کی جانے والی جسمانی سرگرمیاں آپ کی زندگی کی مشینری میں تیل کی طرح کا کام انجام دیتی ہے۔ چاہے تیز چہل قدمی ہو، صبح کی اسٹریچنگ ہو، یا دل کی دھڑکن کو تیز کرنے والی ورزش، روزانہ جسمانی طور پر متحرک رہنا آپ کے دل، پٹھوں، اور دماغ کو بہتر حالت میں رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، بلکہ آپ کے مزاج کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اور جب آپ بہتر محسوس کرتے ہیں تو خود کو زیادہ جواں بھی محسوس کرتے ہیں۔
اچھی غذا لیں
جو بھی کھائیں خوشی سے کھائیں۔ ماڈل کی طرح دبلا پتلا ماڈل جسم رکھنے کی خواہش میں خود کو پریشان نہ کریں۔ اس کے بجائے، اپنے BMI کے مطابق صحت مند وزن کو برقرار رکھیں۔ غذائیت سے بھرپور خوراک کا انتخاب کریں۔ اپنے لیے خود کھانا پکانے کی کوشش کریں۔ اگرچہ اس مصروف زندگی میں یہ ہر روز ممکن نہیں ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ تیار شدہ اور پراسیسڈ کھانے کھائیں۔
ایسی صحت مند غذائیں منتخب کریں جنہیں پکانے کی ضرورت نہ ہو، جیسے پتے والی سبزیاں، پھل، گری دار میوے، پنیر اور دہی۔ ان غذاؤں کے استعمال سے آپ کی جلد، بال صحت مند رہیں گے اور ذہن پرسکون رہے گا۔
پرسکون نیند لیں
پرسکون نیند لینے سے نہ صرف آپ بہتر محسوس کریں گے بلکہ آپ خود کو زیادہ کار آمد بھی دیکھے گے۔
واضح رہے کہ نیند براہ راست آپ کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ اچھی نیند کی عادت پریشانی اور دباؤ کو ختم کر سکتی ہے، جو ہر بیماری کی اہم وجہ سمجھی جاتی ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس ایک اچھی نیند آپ کو دن بھر توانائی بخشتی ہے۔
مثبت سوچ اپنائیں
مثبت ذہنیت ضروری ہے تاکہ آپ روزمرہ زندگی کے پیچیدہ معاملات کا سامنا کر سکیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں، آپ بہت زیادہ معلومات پروسیس کر رہے ہیں، جو اچھی بات ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ دباؤ کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ اسی طرح، 9 سے 5 کا کام کرنے والا شیڈول اکثر دفاتر میں اتنا سازگار نہیں ہوتا۔ لہذا، زندگی کے بارے میں مثبت سوچ رکھنا آپ کو متحرک اور پرجوش رکھے گا۔ یہ دباؤ اور غیر ضروری پریشانی کو کم کرے گا۔ آپ خود کو زیادہ ہلکا اور تروتازہ محسوس کریں گے، جو آپ کی جوانی کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔
سماجی تعلقات کو ترجیح دیں
دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا آپ کی زندگی میں خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک صحت مند سماجی زندگی امراض قلب، فالج، دماغی کمزوری، بے چینی، اور ڈپریشن جیسے سنگین بیماریوں کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔ نوجوانوں کو اپنے تعلقات کو ترجیح دینی چاہیے اور جتنا ممکن ہو اپنے پیاروں کے ساتھ جڑے رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News