Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحفہ، برے دن میں ایک ہمدرد دوست سے بہتر ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

تحفہ، برے دن میں ایک ہمدرد دوست سے بہتر ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق
تحفہ، برے دن میں ایک ہمدرد دوست سے بہتر ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

تحفہ، برے دن میں ایک ہمدرد دوست سے بہتر ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

روزمرہ زندگی کے معمولات میں کئی بار ایسا ہوتا ہے آپ کا دن اچھا نہیں گزرتا، کسی کی باتیں آپ کو پریشان کر دیتی تو آپ کبھی اپنے اہداف حاصل نہ کرپانے پر اضطراب میں مبتلا ہوجاتے ہیں، ایسی صورت میں آپ اپنے ایک ایسے دوست کو تلاش کرتے ہیں جسے یہ روداد سنا کر آپ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر سکیں تاہم اب یہی کام تحفے میں  دیا گیا چاکلیٹ کا ٹکڑا بھی کر سکتا ہے۔  

حال ہی میں 3,600 سے زیادہ افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایک میٹھی غذا مشکل وقت میں کسی کو روداد سنا کر دل ہلکا کرنے سے زیادہ تسلی دیتی ہے اور اطمینان کی وجہ بنتی ہے۔

اس مقصد کے لیے کینیڈا کی مونٹریال، نیو یارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی آلبانی اور امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی کے محققین نے ایک تجربہ کیا، جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ تصور کریں کہ کسی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی ہے اور اس صورت میں انہوں نے اپنے دوست سے مدد طلب کی ہے۔

ایسے تمام افراد جن کو یہ بتایا گیا کہ ان کا دوست بات کرنے کے لیے فارغ نہیں ہے، مگر وہ ایک تحفہ بھیج دے گا، انہوں نے ان تمام افراد کی نسبت بہتر محسوس کیا جنہیں یہ بتایا گیا کہ ان کا دوست انہیں کال کرے گا۔

Advertisement

اسی طرح ایک اور تجربے میں، ایک جوڑے سے کہا گیا کہ وہ اپنے شریک حیات کو بتائیں کہ انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔پھر انہیں دو طرح کے جواب دینے کے لیے کہا گیا کہ وہ ایک چاکلیٹ دیں یا ان سے مختصر گفتگو کریں۔

تاہم جن افراد کو تحفہ ملا، انہوں بہتر محسوس کیا اور انہیں لگا کہ ان کے شریک حیات نے گفتگو کرنے والوں کی نسبت زیادہ قربانی دی۔

اس ضمن میں محققین کا کہنا ہے کہ جب لوگ قربانی کے بارے میں سوچتے ہیں، تو وہ قربانی دینے والے کی نیت کو مدنظر رکھتے ہیں، جبکہ بات چیت کی صورت میں، وہ سمجھتے ہیں کہ مدد کرنے والے کی نیت صرف دونوں طرف کی بہتری ہے، تاہم  تحائف کی صورت میں، تحفہ لینے وصول کرنے والا یہ سمجھتا ہے کہ مدد کرنے والے کی نیت زیادہ نیک نیتی پر مبنی ہے اور وہ یہ قربانی صرف اس کے فائدے کے لیے دے رہیں  ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس میں تحفے کے سائز یا قیمت کا کوئی دخل نہیں ہے ایک چھوٹی سی چاکلیٹ بھی اسی طرح کی افادیت رکھتی ہے اور تسلی بخش ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر