Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاندان میں سے کس کی تعلیم کا تعلق آپ کی حیاتیاتی عمر سے ہے

Now Reading:

خاندان میں سے کس کی تعلیم کا تعلق آپ کی حیاتیاتی عمر سے ہے
خاندان میں سے کس کی تعلیم کا تعلق آپ کی حیاتیاتی عمر سے ہے

خاندان میں سے کس کی تعلیم کا تعلق آپ کی حیاتیاتی عمر سے ہے

سننے میں یہ بات عجیب سی لگتی ہے کہ آپ کی حیاتیاتی عمر کا تعلق حیرت انگیز طور پر آپ کے دادا، دادی یا نانا، نانی کی تعلیم سے ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ہمارے خلیات پر پڑنے والے دباؤ پرایک دلچسپ اور نیا اثر دریافت ہوا ہے، جس کے مطابق آپ کی حیاتیاتی عمر اس بات سے متاثر ہو سکتی ہے کہ آیا آپ کے دادا، دادی یا نانا نانی نے کالج کی ڈگری حاصل کی تھی یا نہیں۔

 یہ بات اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ سماجی و اقتصادی حیثیت کے فوائد نہ صرف اگلی نسل تک بلکہ اس سے آگے کی نسل تک بھی منتقل ہو سکتے ہیں، یہ بات توسب ہی جانتے ہیں کہ تعلیم کے حصول کے لیے زیادہ وقت اس وقت لگا سکتے ہیں جب آپ کے پاس تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے لیے مالی وسائل موجود ہو، اور آپ کی صحت بھی بہتر ہو، تاہم اس نئی تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے اثرات نسلوں تک منتقل ہوسکتے ہیں۔

امریکہ کی ڈریکسل یونیورسٹی کے ماہر وبائی امراض اگس سورچمین کا کہنا ہے کہ جانوروں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اگر صحت بہتر ہوتو اس کا تعلق کئی نسلوں تک جاتا ہے، یہاں تک کہ دادا دادی سے پوتے پوتیوں تک، تاہم اس نئی تحقیق کے بعد اب ہمارے پاس مضبوط انسانی ڈیٹا موجود ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ نہ صرف والدین کے سماجی و اقتصادی عوامل بچوں کی صحت میں کردار ادا کرتے ہیں، بلکہ اس کے  اثرات ایک اضافی نسل پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

ہمارے خلیات روزمرہ کی زندگی کے دباؤ کے اثرات کے ساتھ ساتھ ڈی این اے کے سیکوئنس کو کیمیائی عمل جیسے میتھیلیشن کے ذریعے محفوظ کرنے لگتے ہیں۔ نہ صرف ایپی جینیٹک عمل کی پیمائش حیاتیاتی عمر کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ یہ اس بات کا اشارہ بھی دے سکتی ہے کہ پچھلی نسلوں میں کون سے دباؤ نے اسی طرح کی جینیاتی تبدیلیوں کو جنم دیا۔

Advertisement

تحقیقاتی ٹیم نے 624 درمیانی عمر کی خواتین اور ان کے 2 سے 17 سال کی عمر کے 241 بچوں کے سروے کے ریکارڈز، خون اور لعاب کے نمونے استعمال کیے گئے۔ جبکہ ان خواتین کے والدین کی تفصیلات 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی میں کی گئی ایک سابقہ تحقیق کے ذریعے جمع کی گئی تھیں۔

شرکاء کے ڈی این اے میتھیلیشن کے تجزیئے سے جو نتائج سامنے آئے ان کے مطابق جن بچوں کے دادا دادی یا نانا نانی نے کالج تک تعلیم مکمل کی تھی، ان کی حیاتیاتی عمر کی رفتار سست تھی۔

فرق بہت زیادہ نہیں تھا، لیکن تاہم یہاں پر ان بچوں اور نوجوانوں کی بات کی جارہی ہے جن کی زندگی کے ابتدائی حصے میں یہ فرق آگے جا کر زیادہ اہم ہو سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر موت کی شرح کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

محققین نے یہ بھی پایا کہ ایپی جینیٹک عمر کے فرق میں سے 14.5 فیصد فرق ماں کی اپنی تعلیم، ان کی قلبی صحت اور سوزش جیسے صحت کے عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔

سان فرانسسکو کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایلیسا ایپل کا کہنا ہے کہ نسلوں کے درمیان ایک دادا، دادی کی سماجی و اقتصادی حیثیت اور ایک پوتے پوتی کی ایپی جینیٹک عمر کے درمیان تعلق ایک حیران کن دریافت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر