 
                                                      جوانی میں پری ڈائیبیٹک ہونے سے دوران حمل پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں، تحقیق
اگر کوئی لڑکی اپنی جوانی یعنی کم عمری میں پری ڈائیبیٹک ہوجاتی ہے، تو اس کے لیے بعد میں حمل کے دوران سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
اس تحقیق کی سربراہ، کیتھرین مک کارتھی جو کہ نیو یارک میں آئیکن اسکول آف میڈیسن میں امراض نسواں، گائناکولوجی اور تولیدی سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں پری ڈائیبیٹس کو نظر انداز کرنا بعد میں حمل سے متعلق پیچیدگیوں سے بچنے کا ایک موقع ہے جو کھو سکتا ہے۔
محققین کے مطابق، پری ڈائیبیٹس اس وقت ہوتی ہے جب خون میں شوگر کی سطح معمول سے زیادہ ہو لیکن اتنی زیادہ نہ ہو کہ اسے ٹائپ 2 ذیابیطس سمجھا جائے، جبکہ موٹاپا پری ڈائیبیٹس کی ایک وجہ ہے۔
مک کارتھی کا کہنا ہے کہ پری ڈائیبیٹس کسی بھی شخص میں امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق اگر کسی نوعمر لڑکی میں پری ڈائیبیٹس ہو تو اس کے حمل کے دوران گیسٹیشنل ڈائیبیٹس (حمل کے دوران نئی شروع ہونے والی ڈائیبیٹس) ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقق میں محققین نے یہ بھی معلوم کیا کہ خون میں ہیماگلوبن A1c کی سطح کا پتہ لگانا، جو پچھلے تین ماہ کی اوسط خون کی شوگر کی سطح کو ظاہر کرتا ہے، اس بات کی پیش گوئی کرنے میں مددگار ہے کہ آیا کسی عورت کو گیسٹیشنل ڈائیبیٹس ہوگا یا نہیں۔
علاوہ ازیں، نوجوانوں میں پری ڈائیبیٹس ہونے سے حمل کے دوران ہائپر ٹینشن کی بیماریاں، جیسے گیسٹیشنل ہائپر ٹینشن اور پری ایکلیمپشیا (حمل کی پیچیدگیاں) یا قبل از وقت زچگی میں 18 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
مک کارتھی کی ٹیم نے کہا کہ اگر ہم نوجوان لڑکیوں کے خون کا معائنہ کریں تو یہ انہیں بعد کے حمل کی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ حمل سے پہلے ہیماگلوبن A1c کی جانچ کو بڑھایا جائے تاکہ زندگی کے آغاز میں اضافی کارڈیو میٹابولک خطرے سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 