Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچن میں موجود صرف اس جز کا استعمال بھوک مٹائے، توانائی بڑھائے

Now Reading:

کچن میں موجود صرف اس جز کا استعمال بھوک مٹائے، توانائی بڑھائے
کچن میں موجود صرف اس جز کا استعمال بھوک مٹائے، توانائی بڑھائے

کچن میں موجود صرف اس جز کا استعمال بھوک مٹائے، توانائی بڑھائے

جس طرح ایک چمچ چینی کسی کڑوی دوا کو آسانی سے نگلنے میں مدد دیتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلکل اسی طرح وزن کو کنٹرول میں رکھنے اور جسم کو کئی فائدے پہچانے میں ایک چمچ سرکہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

فرانسیسی بایو کیمسٹ اور بیسٹ سیلنگ مصنف جسی انچاوسپے، جنہیں ‘گلوکوز گاڈیس’ بھی کہا جاتا ہے، نے عام گھریلو سرکے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے کچھ سستے  اور آسان استعمال بتائے جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

انچاوسپے نے کہا کہ  ناشتے میں زیادہ نمکین کھانے اور سبزیوں کو پہلے کھانے کے ساتھ ساتھ اپنے سب سے بڑے کھانے سے 10 منٹ پہلے ایک بڑا گلاس پانی میں ایک چمچ سرکہ شامل کر کے پیئیں۔

ماہر ین صحت کے مطابق، سرکہ بلڈ شوگر لیول، کولیسٹرول اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

انچاوسپے، جو کہ غذائیت اور گلوکوز مینجمنٹ پر کام کرتی ہیں، کا کہنا ہے کہ سرکے میں ایسیٹک ایسڈ ہوتا ہے، جو آپ کے ہاضمہ انزائمز کے ساتھ تعامل کرکے کے کھانے کے گلوکوز اسپائک کو بغیر کسی مشکل کے 30 فیصد تک کم کرتا ہے۔

گلوکوز، جسے خون کی چینی بھی کہا جاتا ہے، دن بھر قدرتی طور پر بڑھتا اور گھٹتا رہتا ہے۔ غیر صحت مند کھانے کی عادات کی وجہ سے  گلوکوز رولر کوسٹر کی طرح کام کرسکتا ہے، جس میں تیزی سے اضافہ اور پھر اچانک کمی ہوتی ہے، جسے عام زبان میں شوگر ہائی کہا جاتا ہے، پہلے توانائی میں اضافہ اور پھر چڑچڑا پن اور تھکاوٹ، تاہم سرکہ کے استعمال سے نہ صرف ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے بلکہ صحت کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ایک صحت مند غیر ذیابیطس شخص کے لئے خالی پیٹ میں خون کی چینی کا لیول 100mg/dL سے کم ہونا چاہیے، اور کھانے کے دو گھنٹے بعد یہ 140 سے کم ہونا چاہیے۔

تاہم ایک صحت بخش غذا بھی شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے جیسے ایک درمیانے سائز کا پھل آپ کے خون میں شوگر کو آپ کی معمول کی سطح سے 60 mg/dL تک بڑھا سکتا ہے۔ اگرچہ یہ دو گھنٹے میں معمول پر آ سکتا ہے، لیکن یہ اضافہ تھکاوٹ اور جسم میں اندرونی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گلوکوز توانائی کا فوری ذریعہ فراہم کرتا ہے، اگر اسے استعمال نہ کیا جائے تو ہارمون انسولین گلوکوز کو چربی میں تبدیل کر کے جمع کرتا ہے۔

انچاوسپے نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ سبزیوں کو پہلے کھائیں کیونکہ فائبر آہستہ ہضم ہوتا ہے، جب کہ نشاستہ تیزی سے گلوکوز میں تبدیل ہوتا ہے، جس سے شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement

پہلے فائبر کھانے سے نشاستے کو ہضم کرنے کی رفتار کم ہوتی ہے، لہذا گلوکوز آہستہ آہستہ خون میں شامل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ سرکہ کو ہمیشہ پانی میں ملاکر استعمال کیا جائے کیونکہ یہ سرکہ کو پتلا کرتا ہے اور کے دانتوں کو تیزابیت سے بچاتا ہے، اس مقصد کے لیےکوئی بھی سرکہ استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن سیب کا سرکہ زیادہ ذائقہ دار ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر