Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھتی عمر میں بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے ورزش کا آغاز کس عمر سے کریں؟

Now Reading:

بڑھتی عمر میں بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے ورزش کا آغاز کس عمر سے کریں؟
بڑھتی عمر میں بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے ورزش کا آغاز کس عمر سے کریں؟

بڑھتی عمر میں بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے ورزش کا آغاز کس عمر سے کریں؟

ورزش آپ کے قلب سمیت مجموعی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، تاہم اگر آپ بڑھتی عمر میں بلڈ پریشر سے بچنا چاہتے ہیں ورزش کا آغاز نوجوانی سے کریں، یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

اس نئی تحقیق میں امریکہ کے چار شہروں سے 5,100 سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا، اور ان کی صحت کا تین دہائیوں تک جائزہ لیا گیا۔ جبکہ ان کی جسمانی حالت، ورزش کے عادات، تمباکو نوشی اور شراب نوشی کے بارے میں سوالات کیے گئے۔

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق ایسے تمام افراد جنہوں نے نوعمری اور ابتدائی بیس برس کی عمر میں جسمانی سرگرمیوں کو زیادہ وقت تک برقرار رکھا یعنی وہ ہفتے میں پانچ دن تک ورزش کیا کرتے تھے اور اسے طویل عرصے تک برقرار رکھا ان میں عمر بڑھنے پر بلڈ پریشر کا خطرہ کم تھا بہ نسبت ایسے افراد کے جنہوں نے اپنی ابتدائی عمر میں تو ورزش کی تاہم وقت کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے اسے جاری نہ رکھ سکے یا اس کا دورانیہ کم کردیا۔

ہائی بلڈ پریشر، جسے ہائپر ٹینشن بھی کہا جاتا ہے، صحت کا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں اربوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، اور بعد کی زندگی میں ڈیمینشیا کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

عالمی صحت کی تنظیم کے مطابق، ہر چار مرد حضرات میں سے ایک اور تقریباً ہر پانچ خواتین میں ایک خاتون کو ہائی بلڈ پریشر ہے۔ مگر زیادہ تر لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا، اسی لیے اسے “خاموش قاتل” کہا جاتا ہے۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ جوانی کا دور ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے بہت اہم ہے، اور  صحت کے فروغ کے لیے ایسے پروگراموں کی ضرورت ہے جو ورزش کو بڑھا سکیں۔

محققین نے کہا کہ موجودہ بالغوں کے لیے کم از کم ورزش کی ہدایات سے دوگنا ورزش کرنا ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر