سائنسدانوں نے وٹامنز سے بھرپور سنہری لیٹس تیار کر لی
سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے ایک خاص سنہری لیٹس تیار کی ہے جو عام لیٹس کی نسبت وٹامن اے کی کثیر مقدار فراہم کرتی ہے، واضح رہے کہ وٹامن اے ایک اہم ترین وٹامن ہے جو مدافعتی نظام، بصارت اور جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لیٹس سبزپتوں والی ایک سبزی ہے جو کسی قدر سلاد کے پتوں سے مشابہت رکھتی ہے اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت خاص شہرت رکھتی ہے تاہم اب سائنسدانوں جنیاتی تبدیلی کے ذریعے ایک نئی سنہری لیٹس تیار کی ہے۔
یہ سنہری لیٹس نہ صرف آپ کو اہم غذائی اجزاء فراہم کرے گی بلکہ مستقبل میں اسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے دوسرے سبزیوں میں بھی غذائیت کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
اس کامیابی کا سہرا اسپین کی ویلنسیا پولی ٹیکنک یونیورسٹی (UPV) کے سائنسدانوں کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کو جاتا ہے، اس ٹیم نے پہلے تمباکو کی فیملی کے ایک پودے میں وٹامن اے کے مرکب کی مقدار کو پانچ گنا بڑھایا، اور پھر اس تکنیک کو لیٹس میں بیٹا کیروٹین کی مقدار بڑھانے کے لیے استعمال کیا۔
عام طور پر بیٹا کیروٹین پودوں کے سبز کلوروفل میں پایا جاتا ہے جو فوٹوسنتھیسز (روشنی سے توانائی حاصل کرنے کا عمل) میں مددگار ہوتا ہے۔ تاہم، بیٹا کیروٹین کی زیادہ مقدار پودے کی فوٹوسنتھیسز کی صلاحیت میں خلل ڈال سکتی ہے، لہذا محققین نے اس مسئلے سے بچنے کے لیے ایک منفرد طریقہ اپنایا۔

ویلنسیا یونیورسٹی کے مولیکیولر بایولوجسٹ مانوئل روڈریگیز کونسیپسیئن نے کہا کہ پتوں کو فوٹوسنتھیسز کے لیے بیٹا کیروٹین جیسے کیروٹینوائڈز کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اگر کلوروفل میں بیٹا کیروٹین کی مقدار بہت زیادہ یا کم ہو جائے تو پتے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
“ہم نے بائیوٹیکنالوجی کی تکنیکوں اور زیادہ شدت والی روشنی کے طریقے کو ملا کر بیٹا کیروٹین کو سیلولر کمپارٹمنٹس میں کامیابی سے پیدا کیا جہاں یہ عام طور پر نہیں پایا جاتا۔ پھر اس اضافی بیٹا کیروٹین کو پتوں کی سیلز کے سیال حصے میں محفوظ کیا گیا۔ مزید بیٹا کیروٹین حاصل کرنے کے لیے کلوروفل کو کروموفل میں تبدیل کیا گیا، جو زیادہ مقدار میں بیٹا کیروٹین کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ، پودوں کو زیادہ شدت والی روشنی میں رکھا گیا، جس کے نتیجے میں لیٹوس کے اندر پلاستوگلوبول نامی چربی کے ذخائر بنے، جو بیٹا کیروٹین کو ذخیرہ کرتے ہیں۔
“پلاستوگلوبول کی تشکیل اور اس میں اضافہ کرنا نہ صرف بیٹا کیروٹین کی مقدار بڑھاتا ہے بلکہ اس کی بائیو ایکسیسیبیلیٹی کو بھی بہتر بناتا ہے۔
بیٹا کیروٹین کی بائیو ایکسیسیبیلیٹی کو بڑھانے کا مطلب یہ ہے کہ لیٹوس میں موجود بیٹا کیروٹین آنتوں میں زیادہ مؤثر طریقے سے جذب ہو کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اضافی بیٹا کیروٹین کی وجہ سے لیٹس کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے، اسی لیے سائنسدانوں نے اسے “سنہری لیٹس” کا نام دیا۔
2023 کی ایک تحقیق کے مطابق، وٹامن اے کی کمی دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کو متاثر کر رہی ہے۔ لوگوں کی غذائی حالت کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ غذائیت کی کمی کے سنگین مسائل سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
