Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکر قندی چھلکوں سمیت کھائی جاسکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

Now Reading:

شکر قندی چھلکوں سمیت کھائی جاسکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
شکر قندی چھلکوں سمیت کھائی جاسکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

شکر قندی چھلکوں سمیت کھائی جاسکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

شکر قندی ایک انتہائی صحت بخش لیکن موسمی سبزی ہے، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور یہ جڑ والی سبزی دنیا بھر میں اُگائی جاتی ہیں، یہ مختلف سائز اور رنگوں میں پیدا ہوتی ہے جیسے نارنگی، سفید اور جامنی۔

شکرقندی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں وٹامن اے، وٹامن سی اور مینگنیز وغیرہ کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں، تاہم اس کا چھلکا اس سبزی کی نسبت زیادہ غذائیت رکھتا ہے تو کیا اس کا چھلکا کھانے کے قابل ہے؟

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ شکر قندی کا چھلکا زیادہ تر لوگوں کے لیے کھانے کے لیے محفوظ اور بہت زیادہ غذائیت بخش ہے۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کے چھلکے کی صفائی یا اس میں موجود اجزا کے بارے میں کسی قدر ہچکچاہٹ کا سامنا کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ایک جڑ ہے تو اس لیے اس چھلکے کے لیے اکثر لوگ محتاط رویہ رکھتے ہیں اور اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں، تاہم انہیں اچھی طرح دھو کر صاف کیا جا سکتا ہے۔

شکر قندی کے چھلکے کے فوائد

شکر قندی کے چھلکوں میں آکسیلیٹس بھی پائے جاتے ہیں، جو بعض اوقات صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، تاہم شکر قندی کو ابالنے یا بھاپ میں پکانے سے ان کے آکسیلیٹ کی مقدار کم ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ بہت سے ایسے افراد جنہیں کم فائبر والی چیز کھانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے وہ بھی اس کے چھلکے سے پرہیز  کریں۔

Advertisement

غذائیت کی معلومات

شکر قندی کاربوہائیڈریٹس، کئی مائیکرو نیوٹرینٹس اور پودوں میں پائے جانے والے مرکبات کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔ ایک بڑی شکر قندی میں 20,700 میکروگرام بیٹا کیروٹین ہوتا ہے، جو صحت کے لیے مفید مند مانا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں کی جانے والی کئی تحقیق میں شکر قندی کے صحت کے حوالے سے فوائد سامنے آئیں ہیں  یہ بعض بیماریوں سے تحفظ دے کر آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے، یہاں پر انہیں فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے۔

ٹائپ ٹو ذیابیطس 2

 ماضی میں کی جانے والی کئی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شکرقندی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ٹائپ ٹو ذیابیطس کی روک تھام میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ مرکبات انسولین کی سیکریٹیشن، انسولین کی حساسیت، اور گلوکوز (شکر) کے میٹابولزم میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں، اسی طرح جامنی شر قندی میں موجود اینتھو سائیاننز بھی سوزش اور آکسیڈیٹیو اسٹریس کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

آنتوں کی صحت:

Advertisement

 شکر قندی  کے چھلکوں میں موجود فائبر کو آنتوں کی بہتر صحت سے جوڑا گیا ہے۔ ایک لیب اسٹڈی کے مطابق، شکر قندی  کے چھلکوں سے نکالا گیا فائبر فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد بڑھاتا ہے اور نقصان دہ بیکٹیریا کی تعداد کم کرتا ہے۔ محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ شکر قندی کے چھلکوں میں پری بایوٹک اثرات ہو سکتے ہیں۔

بہتر بینائی

 شکر قندی  کے چھلکے وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، جو آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہیں۔ اگر آپ کی خوراک میں وٹامن اے کی کمی ہے تو آپ رات کی بینائی اور کچھ آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے، انہیں کھانا آپ کی وٹامن اے کی ضروریات کو پورا کرنے اور آپ کی آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔

صحت مند قلب

 تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شکر قندی کھانے سے ڈس لیپیڈیمیا کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے، جو قلبی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق، اس میں موجود فائبر اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس کھانے سے چکنائی کے جذب کو کم کرتے ہیں۔ یہ کم کثافت لیپو پروٹین (LDL) کولیسٹرول اور کل کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

کینسر:

Advertisement

 اگرچہ اس حوالے سے تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، تاہم کچھ مطالعات نے شکر قندی کے کینسر پر فائدہ مند اثرات کو پایا ہے۔ چوہوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں، آنتوں کے کینسر میں مبتلا چوہوں کو 18 ہفتوں تک جامنی شکر قندی دی گئی۔ مطالعے کے آخر میں، چوہوں میں ان کے ٹیومرز کے سائز اور تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی، ممکنہ طور پر یہ شکر قندی میں موجود اینتھو سائیانن کی وجہ سے ہوا ہے۔

شکر قندی کے چھلکے کا استعمال

شکر قندی اور ان کے چھلکے کو مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے جیسے ابالنا یا مائیکروویو میں پکانا۔ آپ ان کا استعمال مختلف قسم کی ترکیبوں میں کر سکتے ہیں جیسے شکر قندی کے چپس، فرائز، یا سلاد۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر