Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ 24 غذائیں جو وٹامن سی سے بھر پور ہیں

Now Reading:

یہ 24 غذائیں جو وٹامن سی سے بھر پور ہیں
یہ 24 غذائیں جو وٹامن سی سے بھر پور ہیں

یہ 24 غذائیں جو وٹامن سی سے بھر پور ہیں

تمام ہی قدرتی غذائیں مختلف وٹامنز اور معدنیات سے مالامال ہوتی ہیں تاہم کچھ غذائیں کچھ خاص وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں تاکہ اس وٹامن کی کمی کو صورت میں ان سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ ان ہی میں وٹامن سی بھی شامل ہے۔

وٹامن سی کو صحت کے ساتھ جلد دوست وٹامن بھی کہا جاتا ہے وٹان سی جسم کی کئی افعال بہتر طریقے سے انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں اس کی تجویز کردہ مقدار لینا ازحد ضروری ہے۔ جس کے لیے لوگوں کی اکثریت کا یہ ماننا ہے کہ صرف یہ لیموں اور نارنگی ہی سے حاصل کیا جاسکتا ہے، تاہم ایسا ہرگز نہیں ہے، نارنگی اور لیموں  ہی واحد آپشن نہیں ہے، جو اس وٹامن سے بھرپور ہیں جبکہ یہ ترش پھل تیزابیت کی وجہ سے ہمیشہ بہترین انتخاب نہیں ہوتے۔

 وٹامن سی سے بھرپور دیگر غذاؤں میں سرخ شملہ مرچ اور کیوی شامل ہیں، جو اس اہم غذائی جز کی کافی مقدار فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بروکلی اور خربوزہ بھی بغیر تیزابیت کے وٹامن سی کی اچھی مقدار فراہم کرتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور غذائیں

پھل

Advertisement

 پھل وٹامن سی کے بہترین قدرتی ذرائع ہیں، کئی پھلوں میں نارنگی کے برابر یا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے، جن کا ذکر یہاں کیا جارہا ہے۔

ایک درمیانے سائز کے امرود میں 125 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے اسی طرح  آم میں  122، بلیک کرنٹ میں  102،  پپیتے میں 88.3،  انناس میں  78.9، نارنگی میں 70،  کیوی میں  64، اسٹرابیری میں  49، گریپ فروٹ میں  39، خربوزہ میں  29، انار میں 28.8، چیری 9.7، آڑو میں 9.9 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

 سبزیاں

 سبزیاں بھی وٹامن سی کا اچھا ذریعہ ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور سبزیوں میں شامل ہیں:

شملہ مرچ میں 95،  سبز مرچ میں 60، برسلز اسپراؤٹس میں 48،  بروکلی میں 50.6،  ٹماٹر میں 17، آلو میں 21، شکر قندی میں 22.3، گوبھی میں 26، پالک میں 17.6، اجوائن میں  13.3 اور ہری مرچ میں 108 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

روزانہ وٹامن سی کی مقدار

Advertisement

وٹامن سی ایک پانی میں حل ہونے والا وٹامن ہے جو جسم کے خلیوں کی حفاظت کرتا ہے اور کولیجن کی پیداوار میں مدد کرتا ہے۔

مرد حضرات کے لیے روزانہ کی تجویز کردہ مقدار 90 ملی گرام اور خواتین کے لیے 75 ملی گرام ہے۔

وٹامن سی کی کمی

وٹامن سی کی کمی نایاب ہے لیکن یہ بعض لوگوں میں ہوسکتی ہے، وٹامن سی کی کمی علامات میں انیمیا، مسوڑھوں سے خون بہنا، خشک اور بھربھرے بال اور انفیکشن میں اضافہ شامل ہیں۔

وٹامن سی کے سپلیمنٹس کب لیں؟

روزانہ وٹامن سی کی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ متوازن غذا ہے۔ اگر آپ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کم کرتے ہیں یا کمی کی علامات محسوس کرتے ہیں، تو اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر